محنت اور روزگار کی وزارت
ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے ای پی ایف او میں کلیدی اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام نمایاں خدمات اور پروویڈنٹ فنڈ کی تفصیلات تک رسائی اب ایک ہی لاگ ان کے ذریعے دستیاب ہوگی
ممبر پورٹل میں‘پاس بک لائٹ’کے ساتھ پروویڈنٹ فنڈ کی تفصیلات تک آسان رسائی ممکن ہوگی
ای پی ایف اونے پی ایف ٹرانسفر کی شفافیت کے لئے ضمیمہ کے (ٹرانسفر سرٹیفکیٹ) تک آن لائن رسائی کو یقینی بنایا ہے
تیزی سےنمٹارے کیلئے منظوریوں کی تعداد میں کمی کی گئی اور اراکین کے دعوؤں پر کارروائی کے لئےنظام کو آسان بنایا گیا ہے
Posted On:
18 SEP 2025 4:03PM by PIB Delhi
محنت و روزگار ، نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او)کی جانب سے اپنے اراکین کو مؤثر، شفاف اور صارف دوست خدمات فراہم کرنے کے لیے کی گئی کلیدی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔
ای پی ایف او ممبر پورٹل میں‘پاس بک لائٹ’ کے ساتھ پی ایف کی تفصیلات تک آسان رسائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
فی الحال، ممبران کواپنے پروویڈنٹ فنڈ کی شراکت اور ایڈوانس یا نکالنے سے متعلق لین دین کو چیک کرنے کے لئے ای پی ایف او کے پاس بک پورٹل پر لاگ ان کرنا پڑتا ہے۔
ای پی ایف او نے اپنے ممبر پورٹل https://unifiedportal-mem.epfindia.gov.in/memberinterface/ پر ‘پاس بک لائٹ’ کے نام سے ایک نیا فیچر پیش کیا ہے۔ اس سہولت کے ذریعے ممبران پاس بک پورٹل پر گئے بغیر ممبر پورٹل کے ذریعے آسانی سے اپنی پاس بک اور کنٹریبیوشن، نکلوانے اور بیلنس سمری کودیکھ سکتے ہیں۔
اس اقدام سے ایک ہی لاگ ان کے ذریعے پاس بک تک رسائی سمیت تمام اہم خدمات فراہم کرکے صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کی امید ہے۔ تاہم، گرافیکل ڈسپلے سمیت پاس بک کی تفصیلات کے جامع نظارے کے لیے، اراکین موجودہ پاس بک پورٹل کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔
یہ خصوصیت اراکین کے لئے رسائی میں مزید سہولت فراہم کرتی ہے اور موجودہ پاس بک پورٹل پر بوجھ کو کم کرکے اور ممبر پورٹل کے اندر موجودہ اے پی آئی ایس کے انضمام کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کو آسان بنا کر آپریشنل کارکردگی میں اضافہ کرتی ہے۔ اس بہتری کا مقصد رسائی کی زیادہ آسانی کے لیے ایک ہی لاگ ان کے ذریعے تمام کلیدی خدمات فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام شکایات کو کم کرے گا، شفافیت کو بہتر بنائے گا، اور ممبر سروس کو بڑھا دے گا۔
پی ایف ٹرانسفر کی شفافیت کے لیے انیکسچر کے (ٹرانسفر سرٹیفکیٹ) تک آن لائن رسائی
فی الحال، جب ملازمین نوکریاں بدلتے ہیں، تو ان کے پی ایف اکاؤنٹس کو آن لائن فارم 13 کے ذریعے نئے آجر کے پی ایف آفس میں منتقل کیا جاتا ہے۔ منتقلی پر، ایک ٹرانسفر سرٹیفکیٹ (ضمیمہ کے) پچھلے پی ایف آفس کے ذریعہ تیار کیا جاتا ہے اور نئے پی ایف آفس کو بھیجا جاتا ہے۔ ابھی تک، ضمیمہ کے کا اشتراک صرف پی ایف دفاتر کے درمیان کیا جاتا تھا اور صرف درخواست پر اراکین کو دستیاب کیا جاتا تھا۔
نئی اصلاحات کے نافذ ہونے کے بعد، ممبران ممبر پورٹل سے براہ راست پی ڈی ایف فارمیٹ میں انیکچر کے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ اس سے اراکین کو درج ذیل فوائد حاصل ہوں گے۔
● ٹرانسفر ایپلی کیشنز کے اسٹیٹس کو آن لائن ٹریک کرنا، مکمل شفافیت کو یقینی بنانا اور ممبران کو آسانی سے اپنے پی ایف ٹرانسفرز کی تصدیق کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
● تصدیق کرنا کہ نئے اکاؤنٹ میں پی ایف بیلنس اور سروس کی مدت درست طریقے سے اپ ڈیٹ ہو گئی ہے۔
● مستقبل کے حوالے کے لیے ایک مستقل ڈیجیٹل ریکارڈ کو برقرار رکھنا، خاص طور پر ای پی ایس فوائد کے حساب کتاب کے لیے اہم ہے۔
●ای پی ایف اوکے عمل میں آسانی، شفافیت اور اعتماد کو فروغ دینا ۔
تیزی سے تصفیہ کے لئے منظوریوں کی تعداد کو کم کرنا
فی الحال، کوئی بھی ای پی ایف او سروس، جیسے پی ایف ٹرانسفر، سیٹلمنٹ، ایڈوانسز، اور ریفنڈ، کو اعلیٰ سطحی عہدیداروں (آر پی ایف سی، افسر انچارج) سے منظوری درکار ہوتی ہے۔ اس کثیر سطحی منظوری کے عمل کے نتیجے میں اکثر اراکین کے دعوؤں میں تاخیر اور طویل پروسیسنگ کے اوقات ہوتے ہیں۔
ای پی ایف او نے منظوری کے درجہ بندی کو کم کرنے اور اسے معقول بنانے کے لیے ایک تبدیلی کا قدم اٹھایا ہے۔ جو اختیارات پہلےآر پی ایف سی / آفیسر انچارج کے پاس تھے اب اسسٹنٹ پی ایف کمشنروں اور ماتحت سطحوں کو ایک منظم، ٹائرڈ انداز میں تفویض کیے گئے ہیں۔
ان اصلاحات کے دائرہ کار میں پی ایف کی منتقلی اور تصفیے، ایڈوانسز اور ماضی کی جمع، رقم کی واپسی، چیک، ای سی ایس، این ای ایف ٹی ریٹرن، اور سود کی ایڈجسٹمنٹ شامل ہوں گی۔
اس سے صارفین کو درج ذیل فوائد حاصل ہو سکیں گے۔
● تیز تر دعوے کا تصفیہ اور کارروائی کے اوقات میں کمی۔
● خدمات کی فراہمی کو آسان بنانے کے لیے منظوری کے مراحل کو سادہ بنایا گیا۔
● علاقائی دفتر کی سطح پر بہتر جوابدہی، اور
● فوری، ہموار خدمات کے ذریعے بہتر شفافیت اور ممبر کا تجربہ۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ع ر
U.NO.6231
(Release ID: 2168221)