قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی نے اتر پردیش کے غازی پور میں بجلی کے کھمبے لگانے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی لاٹھی چارج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کی رپورٹ پر از خود نوٹس لیا
ڈی جی پی ، اتر پردیش اور ڈی ایم غازی پور کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ طلب
Posted On:
18 SEP 2025 5:24PM by PIB Delhi
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، بھارت نے اتر پردیش کے غازی پور میں بجلی کے کھمبے لگانے کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کی لاٹھی چارج کے دوران گاوں کے ایک شخص کی ہلاکت اور چند دیگر کے زخمی ہونے کی میڈیا رپورٹ پر از خود نوٹس لیا ہے۔ یہ واقعہ 9 ستمبر 2025 کو پیش آیا۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبروں کے مندرجات ، اگر سچ ہیں تو متاثرین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سنگین مسائل کو جنم دیتے ہیں ۔ اس لیے انھوں نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور غازی پور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتے کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔
12 ستمبر 2025 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔
****
ش ح۔ ش آ
U. No-6238
(Release ID: 2168210)