قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

 این ایچ آر سی، انڈیا نے اترپردیش کے ضلع فرخ آباد میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر ایک گروپ کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے کے واقعے پر از خود نوٹس لیا ہے


چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ، اتر پردیش کو نوٹس جاری کر کے معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے

رپورٹ میں ملزمان کے خلاف کی گئی کارروائی اور متوفیہ کے لواحقین کو دی گئی معاوضے کی تفصیلات، اگر کوئی ہوں، شامل ہونے کی توقع کی گئی ہے

Posted On: 18 SEP 2025 3:28PM by PIB Delhi

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، بھارت نے ایک میڈیا رپورٹ پر از خود نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 6 ستمبر 2025 کو اتر پردیش کے ضلع فرخ آباد میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر ایک گروپ نے پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا۔ متاثرہ خاتون اپنی بیٹی کے لیے دوا خریدنے گئی تھیں جب ان پر حملہ کیا گیا۔ بعد ازاں وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسیں۔

کمیشن نے خبر کی تفصیلات کا جائزہ لیا ہے جو اگر درست ہیں تو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آتا ہے۔ لہٰذا، کمیشن نے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، اتر پردیش کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر دو ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

رپورٹ میں توقع کی گئی ہے کہ ملزمان کے خلاف کی گئی کارروائی اور متوفیہ کے قریبی لواحقین کو دیے گئے معاوضے کی تفصیلات، اگر کوئی ہوں، شامل کی جائیں۔

***

ش ح۔ ش آ

U. No-6220


(Release ID: 2168066)
Read this release in: English , Hindi