ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سیوا پکھواڑا کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر ماحولیات نئی دہلی میں‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت شجرکاری مہم کی قیادت کی
Posted On:
18 SEP 2025 2:24PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندریادو نے آج نئی دہلی میں‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت شجرکاری مہم کی قیادت کرتے ہوئے سیوا پکھواڑا میں حصہ لیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں جناب یادو نے تمام ہندوستانیوں سےایک پیڑ ماں کے نام پر لگانے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ درخت لگانے کا پروگرام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر منائے جانے والے سیوا پکھواڑا کے ایک حصے کے طور پر انجام دیا گیا تھا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ’ایک پیڑماں کے نام 2.0‘ مہم نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیتی ہے، بلکہ اس سے ہماری وابستگی کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
سنٹرل رج، پی بی جی پولو گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ (این سی ٹی دہلی) محترمہ ریکھا گپتا اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ دہلی کے وزیر ماحولیات، سردار منجندر سنگھ سرسا، مختلف ممالک کے تقریباً 70 سفارت کاروں اور دیگر اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کی معزز موجودگی بھی رہی۔
********
ش ح۔اس ک۔ن ع
U-6211
(Release ID: 2168026)