وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

’من کی بات’ عام  لوگوں کی آواز بن چکی ہے :  ڈاکٹر سچیدانند جوشی


آئی جی این سی اے  کے تحفظ اور ثقافتی آرکائیوز ڈویژن نے ثقافتی ورثہ کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنا یوم تاسیس منایا

Posted On: 17 SEP 2025 9:23PM by PIB Delhi

اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے)، وزارت ثقافت، حکومت ہند کے تحت، نے 17 ستمبر 2025 کو وشوکرما جینتی منائی، ساتھ ہی اس کے تحفظ اور ثقافتی آرکائیوز ڈویژن کا یوم تاسیس بھی منایا۔ اس تقریب میں ڈاکٹر سچیدانند جوشی، ممبر سکریٹری، آئی جی این سی اے ، مہمانِ خصوصی کے طور پر اور جناب اجے بھٹناگر سینئر آئی پی ایس افسر، مہمانِ اعزازی کے طور پر، ساتھیوں، طلباء اور مدعو مہمانوں کے ساتھ شریک ہوئے۔ آئی جی این سی اے میں ‘‘من کی بات’’ پینٹنگ نمائش کے سلسلہ میں منعقدہ ایک الگ پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبول ریڈیو پروگرام ‘‘من کی بات’’ پر مبنی کتاب ‘‘اجنائٹنگ کلیکٹیو گڈنیس’’ پر ایک  مباحثہ  کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر  ڈاکٹر سچیدانند جوشی، ڈاکٹر پرینکا مشرا، ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن)، آئی جی این سی اے اور سینٹر کے دیگر افسران  موجود تھے۔

a.jpg

اپنے خطاب میں ڈاکٹر جوشی نے کہا- ‘‘من کی بات شاید دنیا میں اپنی نوعیت کا واحد پروگرام ہے۔ اس پہل کے ذریعے وزیر اعظم ملک کے لوگوں سے براہ راست جڑتے ہیں، شہریوں کو ترغیب دیتے ہیں، اور کمیونٹی کی شرکت کو فروغ دیتے ہیں۔’’انہوں نے  کہا کہ پروگرام کی پہلی 100 اقساط کو  ایک  بلین سے زیادہ لوگوں نے سنا اور اس کے مشترکہ اجتماعی جذبے کی تعریف کی کیونکہ شہری اکثر سننے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ پروگرام کے اثرات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے بچے بھی دوسروں کو صفائی کے بارے میں سکھا رہے ہیں، جو وزیر اعظم کی گاندھیائی تحریک کی عکاسی کرتا ہے۔

b.jpg

 

ڈاکٹر جوشی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ریڈیو کو ایک قابل رسائی ذریعہ کے طور پر منتخب کرتے ہوئے‘‘من کی بات’’ کے ذریعے لوگوں سے براہ راست جڑتے ہیں۔ یہ پروگرام یک طرفہ مواصلات نہیں ہے۔ اس میں ملک بھر کی کہانیاں شامل ہیں، جس میں شہریوں کی فعال شرکت سے اسے لوگوں کی آواز بنایا گیا ہے۔ 2014 میں وجے دشمی پر شروع کیا گیا، اس پروگرام کے 100 سے زیادہ اقساط نشر کر چکا ہے۔ ڈاکٹر جوشی نے کہا کہ ریڈیو کا سمعی ذریعہ ایک منفرد اثر پیدا کرتا ہے، جس کی ہر قسط ملک بھر میں خاص واقعات یا کامیابیوں کو اجاگر کرتی ہے اور دوسروں کو متاثر کرتی ہے۔ صفائی جیسے اقدامات پروگرام کے اثرات کو ظاہر کرتے ہیں، یہاں تک کہ چھوٹے بچے بھی خاندان اور برادری کے افراد کو تعلیم دیتے ہیں، جو وزیر اعظم کے گاندھیائی الہام کی عکاسی کرتے ہیں۔‘‘اجنائٹنگ کلیکٹو گڈ نیس’’ پر بحث کے دوران ڈاکٹر پرینکا مشرا، ڈائرکٹر (ایڈمنسٹریشن) کلا کیندر نے وزیر اعظم کی تقاریر کی پانچ جلدوں کے ساتھ ساتھ کتاب کے بارے میں بات کی۔ اس تالیف کی تدوین میں ڈاکٹر جوشی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

کنزرویشن ڈویژن کے یوم تاسیس کی تقریبات میں اپنے خطاب میں ڈاکٹر سچیدانند جوشی، ممبر سکریٹری، آئی جی این سی اے نے کہا کہ کنزرویشن ڈویژن 150 سے زیادہ کنزرویٹرز کی ایک قوت میں اضافہ کر رہا ہے، جس نے لداخ سے وردھا تک تاریخی منصوبوں کی قیادت کی ہے، جس میں مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف رورل انڈسٹریلائزیشن کی دنیا کی سب سے بڑی تنصیبات اور بھارت منڈپم میں  دنیا کی سب سے مٹراج کی مورتی کی تنصیب بھی شامل ہے۔ لداخ میں تمام خواتین کی ٹیم جیسی مثالی صلاحیت سازی کی کوششوں کے ساتھ ڈویژن نے شمولیت کے ساتھ پیمانے کو یکجا کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیم کی انتھک لگن — مسلح افواج کے جوش و جذبے کے ساتھ دن رات کام کرنے کے عزائم کو نئے معیار قائم کیے ہیں۔ گیان بھارتم کانفرنس کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا-‘‘وزیراعظم نے  کام کرنے والوں  کی کوششوں کی ستائش اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ورثے کی حفاظت کے لیے یہ عظیم پیشہ اختیار کریں۔’’ ڈاکٹر جوشی نے اس بات پر زور دیا کہ آج یہ ڈویژن قومی اور بین الاقوامی سطح پر پہچانا جاتا ہے، اور اس کا طویل مدتی کام آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچاتا رہے گا۔ انہوں نے پروفیسر اچل پانڈیا، ان کی ٹیم اور ہنر مند رہنما بننے کی تیاری کرنے والے طلباء کو مبارکباد بھی دی۔

ڈویژن کے سربراہ پروفیسر اچل پانڈیا نے کنزرویشن اینڈ کلچرل آرکائیوز ڈویژن کے شاندار سفر اور اس کی بڑھتی ہوئی قومی اور بین الاقوامی موجودگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ڈویژن کے بڑے پیمانے پر منصوبوں کے ذریعے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا،  جس میں  اورچھا، وڈودرا، لال باغ (اندور)، پٹنہ میوزیم، البرٹ ہال میوزیم (جے پور)، بھرت پور، لداخ اور سپریم کورٹ آف انڈیا میں ثقافتی ورثے کا تحفظ شامل ہیں ۔ 150 سے زیادہ کنزرویٹرز کی شرکت کے ساتھ ڈویژن نے عملی تحفظ اور صلاحیت کی تعمیر کے درمیان توازن قائم کیا، جس کی مثال لداخ میں خواتین کی ٹیم جیسے اقدامات سے ملتی ہے۔ پروفیسر پانڈیا نے بھارت منڈپم میں دنیا کے سب سے بڑے نٹراج مجسمے کی تنصیب جیسے تاریخی منصوبوں میں ڈویژن کے کردار کی بھی تعریف کی، ٹیم کی لگن، نظم و ضبط اور مثالی کارکردگی کی تعریف کی، جو ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ میں اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

جناب اجے بھٹناگر نے ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ڈویژن کی مسلسل کوششوں کی ستائش کی اور تحفظ کے بارے میں بیداری کی وسیع اہمیت پر زور دیا۔ تقریب میں ثقافتی جہت کا اضافہ کرتے ہوئے، کووہارا سینکے اسکول کے ماسٹر تاکاہیرو اسونوما نے اپنی ٹیم کے ساتھ آئیکے بانا - پھولوں کی  تزئین  کا جاپانی فن - پیش کیا اور سامعین کو اپنی ہم آہنگی اور کارکردگی  سے مسحور کردیا۔

تقریب کا اختتام پروفیسر اچل پانڈیا، ان کی ٹیم اور ہندوستان کے انمول ثقافتی ورثے کی حفاظت میں انتھک تعاون کے لیے ہنر مند کنزرویٹرز بننے کے خواہشمند طلبہ کے اعزازات اور اعتراف کے ساتھ ہوا۔

 

*******

ش ح۔ ظ ا-ج ا

UR  No. 6188


(Release ID: 2167926)
Read this release in: Hindi , English , Telugu