بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ’’صفائی کو ادارہ جاتی شکل دینا اور زیر التواء امور کو کم سے کم کرنا‘‘ کے موضوع پر خصوصی مہم 5.0 کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے
Posted On:
17 SEP 2025 4:45PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کے اعلان کے بعد، بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) خصوصی مہم 5.0 کے لیے تیار ہے، جو 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک منعقد کی جائے گی۔ یہ مہم، جس کی قیادت محکمہ برائے انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کر رہا ہے، کا مقصد حکومتِ ہند کے دفاتر میں صفائی ستھرائی کو مکمل طور پر رائج کرنا اور عوام کو سرکاری دفاتر کے ساتھ بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔ اس سال مہم کی خاص توجہ اُن فیلڈ/بیرونی دفاتر پر ہوگی جو عوامی خدمات کی ترسیل کے ذمہ دار ہیں یا عوام سے براہِ راست رابطہ رکھتے ہیں، نیز سرکاری دفاتر میں پیدا ہونے والے ای-کچرے کے تصفیے پر ہوگی، جو وزارتِ ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ ای-ویسٹ مینجمنٹ رولز 2022 کے مطابق ہوگا۔
تیاری کے مرحلے (15 تا 30 ستمبر 2025) میں، وزارتِ ایم ایس ایم ای اپنے دفاتر سے نوڈل افسران کی تقرری، فیلڈ لیول تک تیاری اجلاس منعقد کرنے اور ایک ایکشن پلان کی تیاری کے عمل میں ہے۔ نفاذ کے مرحلے (2 تا 31 اکتوبر 2025) میں خصوصی توجہ صفائی ستھرائی، ای-ویسٹ مینجمنٹ، ڈیجیٹائزیشن، ریکارڈ مینجمنٹ، دفتری جگہ کو خالی کرنے اور زیر التواء معاملات کے بروقت تصفیے پر دی جائے گی۔
خصوصی مہم 4.0 (اکتوبر 2024) میں وزارتِ ایم ایس ایم ای اور اس کے ذیلی اداروں، مثلاً آفس آف ڈیولپمنٹ کمشنر (ایم ایس ایم ای) ، کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن، کوئر بورڈ، نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز، اور مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ فار رورل انڈسٹریلائزیشن نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ ان میں 23,911 فزیکل فائلوں کا جائزہ، 4,998 فائلوں کو ختم کرنا، 17,664 مربع فٹ دفتری جگہ خالی کرانا، کباڑ کی فروخت کے ذریعے 50,47,593 روپئے کی آمدنی حاصل کرنا، اور 94 فیصد سے زائد ایم پی حوالہ جات اور 97 فیصد عوامی شکایات کا ازالہ شامل ہے۔ اس عرصے کے دوران کل 548 صفائی مہمات منعقد کی گئیں۔
ان کامیابیوں کی بنیاد پر، وزارتِ ایم ایس ایم ای اپنے خودمختار اداروں اور فیلڈ دفاتر کے ساتھ مل کر نئی توانائی، لگن اور شفافیت کے ساتھ خصوصی مہم 5.0 کے اہداف کو حاصل کرنے کے اپنے عزم کو دہراتی ہے، تاکہ ایک زیادہ مؤثر، شہری دوست اور صاف ستھری حکمرانی کے ڈھانچے میں اپنا حصہ ڈال سکے۔
********
ش ح ۔ م د۔ م ص
(U : 6163 )
(Release ID: 2167758)