اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے گرودوارہ بنگلہ صاحب میں منعقدہ سوچھتا ہی سیوا مہم 2025 میں حصہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2025 4:16PM by PIB Delhi

 اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجونے گرودوارہ بنگلہ صاحب میں منعقدہ سوچھتا ہی سیوا مہم 2025 میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015L4A.jpg

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجونے گرودوارہ بنگلہ صاحب پارک میں صفائی کا حلف دلانے اور صفائی مہم میں حصہ لینے کے بعد اپنے خطاب کے دوران صفائی (سوچھتا) کی اہمیت پر زور دیا۔ جناب رجیجو نے کہا کہ سوچھتا پکھواڑہ17 ستمبر 2025 سے وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر شروع ہوا ہے اور یہ 2 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گا۔

مزید برآں، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجونے  کہا کہ وزیر اعظم کا وژن "سب کا ساتھ، سب کا وکاس" صرف اسی وقت پورا ہوسکتا ہے جب اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو یقینی بنایا جائے، جس کے لیے وزارتِ اقلیتی امور مختلف اسکیموں جیسے پردھان منتری وراثت  کا سنوردھن(پی ایم وکاس) اسکیم، پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) وغیرہ کے ذریعے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XKQU.jpg

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجونے   دہلی سکھ گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی(ڈی ایس جی ایم سی) کی وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کمیٹی نوجوانوں کی ہنر مندی کے فروغ کے لیے قابلِ ستائش کام کر رہی ہے۔

جناب رجیجو نے وزارتِ اقلیتی امور کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار، جوائنٹ سکریٹری جناب رام سنگھ اور جوائنٹ سکریٹری جناب شیرشا سی شیخ محی الدین کے ساتھ مل کر صفائی متروں کو صفائی کٹس بھی تقسیم کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037W7S.jpg

جناب کرن رجیجو نے دھار، مدھیہ پردیش میں معزز وزیر اعظم کی جانب سے افتتاح کیے گئے سواستھ پریوار ابھیان کی وی سی (ویڈیو کانفرنس) میں بھی شرکت کی، جس میں وزارت کے تمام افسران نے بھی حصہ لیا اور وزیر اعظم کا پیغام سنا۔

***********

 

                                                                                                                                                                          

ش ح ۔   م    د ۔  م  ص

(U :   6161 )


(ریلیز آئی ڈی: 2167756) وزیٹر کاؤنٹر : 17
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Malayalam