خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل سوستھ ناری، ششکت پریوار ابھیان، آٹھویں راشٹریہ پوشن ماہ کا آغاز کریں گے اور پی ایم ایم وی وائی کے فوائد تقسیم کریں گے


خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت آنگن واڑی مراکز کے اپنے وسیع نیٹ ورک، خواتین اور نوعمر لڑکیوں کو شامل کرکے اس  ابھیان کے ساتھ پوشن ماہ کی سرگرمیوں کے مکمل انضمام کو یقینی بنائے گی

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی، ایک صحت مند، بااختیار معاشرے کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے، چھتیس گڑھ کے رائے پورسے سوستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان کی نمائندگی کریں گی

Posted On: 16 SEP 2025 10:31PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل (17 ستمبر 2025) مدھیہ پردیش کےدھارسے سوستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان اور آٹھویں راشٹریہ پوشن ماہ کا آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم کی جانب سے بیک وقت 10 لاکھ سے زیادہ مستفیدین میں پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) کے تحت نقد فوائد بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

1.jpg

سوستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک منایا جائے گا، جبکہ 8 واں راشٹریہ پوشن ماہ 17 ستمبر سے 16 اکتوبر 2025 تک ملک بھر میں منایا جائے گا۔ پی ایم ایم وی وائی کے تحت رجسٹریشن کے لیے ایک خصوصی مہم ملک بھر میں حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کی مدد کے لیے اس ابھیان کا ایک لازمی حصہ ہوگی۔

اس ابھیان کو خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے مشترکہ طور پر نافذ کیا جا رہا ہے، جو صحت اور غذائیت کی خدمات کو یکجا کرنے کے لیے حکومت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت آنگن واڑی مراکز کے اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے خواتین اور نوعمر لڑکیوں کوشامل کرکے ابھیان کے ساتھ پوشن ماہ کی سرگرمیوں کے مکمل انضمام کو یقینی بنائے گی۔ وزارت صحت اور خاندانی بہبود ملک بھر میں صحت کیمپوں اور صحت کی سہولیات کے ذریعے احتیاطی، فروغ دینے والی اور شفا بخش خدمات کی فراہمی کی قیادت کرے گی۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی، ایک صحت مند، بااختیار معاشرے کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے،چھتیس گڑھ کے رائے پور سے سوستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان کی نمائندگی کریں گی۔ ان کے دورے میں خواتین مستفیدین، آنگن واڑی کارکنوں، صحت کارکنوں اور خود امدادی گروپوں کے ساتھ اثر انگیز بات چیت ہوگی-جو ملک کی ترقی کی محرک قوت کے طور پر خواتین کے فیصلہ کن کردار کی نشاندہی کرتی ہے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت مدھیہ پردیش کے دھارسے اس پروگرام میں شامل ہوں گی۔

سوستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان وکست بھارت 2047 کی بنیاد کے طور پر ایک صحت مند، بااختیار معاشرے کے بارے میں وزیر اعظم کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ خواتین پر مرکوز احتیاطی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، یہ صحت کے اہم مسائل کی اسکریننگ، ان کےجلد پتہ لگانے اور بیداری کو فروغ دیتا ہے۔ ہم آہنگی میں، آٹھویں راشٹریہ پوشن ماہ میں موٹاپے کو کم کرنے کے لیے تیل اور چینی کی کھپت میں کمی، بچپن کی ابتدائی دیکھ بھال اور تعلیم، بچوں اور چھوٹے بچوں کو کھانا کھلانے کے طریقوں، ملک بھر میں آنگن واڑی مراکز میں خواتین اور بچوں کی غذائیت اور دیکھ بھال میں مردوں کو شامل کرنے، مقامی غذا اور کھانے کے نظام کو فروغ دینے، اور مربوط اقدامات اور ڈیجیٹلائزیشن کے موضوعات پر مرکوز سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ صحت، غذائیت اور زچگی کے فوائد کو یکجا کرکے، یہ پہل اس بات کو تقویت دیتی ہے کہ خواتین کی صحت مضبوط کنبوں اور ایک مضبوط قوم کی بنیاد ہے۔

****

ش ح۔ک ح۔م ش

U. No. 6127


(Release ID: 2167472) Visitor Counter : 12