وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
محکمہ مویشی پروری اور ڈیری خصوصی مہم 5.0 میں حصہ لینے کے لیے تیار
Posted On:
16 SEP 2025 4:19PM by PIB Delhi
سال 2024 میں چلائی گئی خصوصی مہم 4.0 کے حصے کے طور پر، محکمہ مویشی پروری اور ڈیری (ڈی اے ایچ ڈی) نے کام کی جگہ پر سووچھتا کے اہداف کو پورا کرنے میں خاطر خواہ نتائج حاصل کیے۔ ان کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے محکمہ اس سال کی خصوصی مہم 5.0 کو ایک بڑی کامیابی بنانے کے لیے تیار ہے۔ خصوصی مہم 5.0 (15-30 ستمبر 2025) کے ابتدائی مرحلے کے ایک حصے کے طور پر ڈی اے ایچ ڈی کے سکریٹری جناب نریش پال گنگوار نے محکمہ کے تحت تمام دفاتر کو اس مہم میں پرجوش اور فعال شرکت کو یقینی بنانے کے لیے حساس بنایا، تاکہ انتظامی عمل کو مضبوط کیا جا سکے اور پائیدار ترقی کی حمایت کی جا سکے۔ ڈی اے ایچ ڈی تیاری کے مرحلے کے لئے فعال طور پر سرگرم ہے اور نتائج نیز طویل مدتی اثرات کو یقینی بناتے ہوئے، خصوصی مہم 5.0 کے کلیدی پیرامیٹرز اور اہداف کے مطابق اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے گا۔
خصوصی مہم 4.0 کے نتائج
مؤرخہ 2 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 کے دوران منعقد کی گئی خصوصی مہم 4.0 (بعد میں سالانہ مہم کے طور پر جاری رہی) میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینے اور زیر التواء معاملات کو تیزی سے نمٹانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ یہ مہم انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ (ڈی اے آر پی جی) کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق چلائی گئی، تاکہ صفائی کو ادارہ جاتی بنایا جا سکے اور سرکاری دفاتر میں زیر التواء معاملات کی تعداد کو کم کیا جاسکے۔ خصوصی مہم 4.0 کے دوران ڈی اے ایچ ڈی کی کامیابیاں درج ذیل تھیں:
خصوصی مہم 4.0 (2 سے 31 اکتوبر 2024)
|
نمبر شمار
|
پیرامیٹر
|
ہدف
|
حصول یابی
|
1.
|
ارکان پارلیمنٹ سے موصولہ ریفرینس
|
5
|
5
|
2.
|
پارلیمانی یقین دہانی
|
2
|
2
|
3.
|
عوامی شکایات
|
247
|
247
|
4.
|
پی ایم او ریفرینس
|
2
|
2
|
5.
|
عوامی شکایات کی اپیل
|
98
|
85
|
6.
|
رولز/ طریقہ کار کی سہل کاری
|
1
|
1
|
7.
|
فزیکل فائلوں کا جائزہ
|
14800
|
14800 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 9246 کو تلف کردیا گیا۔
|
8.
|
ای فائلوں کا جائزہ
|
780
|
780 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 260 کو بند کردیا گی۔
|
9.
|
سائٹس کی صفائی
|
218
|
218
|
10.
|
حاصل شدہ آمدنی
|
8,42,753.00 روپے
|
11.
|
اسکریپ کو ٹھکانے لگانے اور فائلوں کا نپٹارہ کرنے سے خالی ہوئی جگہ (مربع فٹ)
|
1761
|
مذکورہ مہم 4.0 پھر سال بھر جاری رہی۔ نتیجے کے طور پر، ڈی اے ایچ ڈی نے نومبر، 2024 سے اگست، 2025 کی مدت کے دوران درج ذیل ٹھوس نتائج حاصل کیے:
نومبر، 2024 سے اگست، 2025 کے دوران ڈی اے ایچ ڈی کی کامیابیاں
|
پیرامیٹر
|
حصول یابیاں
|
ارکان پارلیمنٹ سے موصولہ ریفرنس کا نپٹارہ
|
76
|
پارلیمانی تجاویز کا نپٹارہ
|
4
|
آئی ایم سی حوالہ جات کا نپٹارہ (کابینی تجاویز)
|
7
|
ریاستی حکومتوں کے ریفرینسز کا نپٹارہ
|
8
|
عوامی شکایات کا نپٹارہ
|
1590
|
پی ایم او ریفرینس کا نپٹارہ
|
24
|
عوامی شکایات سے متعلق اپیلوں کا نپٹارہ
|
73
|
رولز / طریقہ کاری کی سہل کاری
|
3
|
فزیکل فائلوں کا جائزہ
|
289 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 20 کو تلف کیا گیا۔
|
ای فائلوں کا جائزہ
|
248 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 125 کو بند کر دیا گیا۔
|
سائٹس کی صفائی
|
19
|
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 6089
(Release ID: 2167381)
Visitor Counter : 2