نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’ہر ایک متاثرہ کنبے کی مدد کی جائے گی، ہر ایک کاشتکار کی آواز سنی جائے گی، اور ایک مستقل حل پیش کیا جائے گا‘‘ – رکشا نکھل کھڈسے


مرکزی وزیر مملکت رکشا نکھل کھڈسے نے سابق مرکزی وزر پرنیت کور کے ساتھ سمانا اور سنور  کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا

Posted On: 16 SEP 2025 5:45PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے نے سابق مرکزی وزیر محترمہ پرنیت کور کے ساتھ آج سمانا اور سنور حلقوں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے زمینی صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TOEU.jpg

اس دورے کے تحت دُدھن گجرن، بدھ مور، محمودپور، جلن کھیری، سسی گجرن اور دھرمہیری جیسے مواضعات پر احاطہ کیا گیا جو ٹانگری، مرکاندا، اور گھگر جیسی ندیوں کی وجہ سے سیلاب سے بری طرح متاثر ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E9B2.jpg

جائزے کے دوران وزیر موصوف نے ضلعی انتظامیہ کو نقصان کی جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ بروقت معاوضے میں توسیع کی جا سکے۔ کاشتکاروں نے ندیوں کو صاف کرنے، مستقل پشتوں اور پٹیالہ-پہوا سڑک کی فوری مرمت کے اپنے مطالبات کو اجاگر کیا، جو کروکشیتر کے لیے ایک اہم لائف لائن ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B0AW.jpg

محترمہ کھڈسے نے یقین دلایا کہ یہ معاملات وزیر اعظم کے دفتر، سنٹرل واٹر کمیشن، اور روڈ ٹرانسپورٹ کی وزارت کے ساتھ اٹھائے جائیں گے، اور فوری طور پر ریلیف اور طویل مدتی سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

سابق مرکزی وزیر محترمہ پرنیت کور نے یاد دلایا کہ پٹیالہ کو بھی 2023 میں اسی طرح کی تباہی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس نے پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کو شامل بین ریاستی حل کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام مرکزی وزرائے مملکت کو پنجاب بھر میں زمینی جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے، جو اس بحران سے نمٹنے میں مرکز کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00484HT.jpg

دونوں رہنماؤں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلسل رہنمائی اور حمایت، خاندانوں کو بروقت راحت اور لچک کے لیے طویل مدتی حکمت عملیوں کو یقینی بنانے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ دورہ دھرمہری گاؤں میں اختتام پذیر ہوا، جہاں کسان ہنسی – بُتانا نہر کے معاملے پر احتجاج کر رہے تھے۔ دونوں رہنماؤں کی طرف سے دی گئی یقین دہانیوں کے بعد، کسانوں نے اپنے تحفظات کو دور کرنے کے لیے مرکز کے عزم کو تسلیم کرتے ہوئے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005JGYS.jpg

اس دورے کے دوران مقامی قائدین بشمول ضلع صدر جسپال سنگھ گگرولی، ہرمیش گوئل، سنور انچارج وکرم اندرجیت سنگھ چاہل، اور سمانا کے انچارج سریندر سنگھ کھرکی بھی موجود تھے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:6094


(Release ID: 2167371) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi