بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے اکزو نوبل انڈیا لمیٹڈ (ٹارگٹ) میںجے ڈبلیو ایس پینٹس لمیٹڈ (ایکوائرر) کے ذریعے 75فیصد تک شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 16 SEP 2025 7:46PM by PIB Delhi

بھارت کے مسابقتی کمیشن نے جے ڈبلیو ایس پینٹس لمیٹڈ (ایکوائرر) کے ذریعہ اکزو نوبل انڈیا لمیٹڈ (ٹارگٹ) میں 75 فیصد تک شیئر ہولڈنگ کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ لین دین (اول(حصص کی خریداری کے معاہدے، اور(دوئم) لازمی کھلی پیشکش (مجوزہ امتزاج) کے ذریعے حاصل کرنے والے کے ہدف میں 75فیصدشیئر ہولڈنگ کے حصول سے متعلق ہے۔

ایکوائرر ایک عوامی غیر فہرست شدہ کمپنی ہے جو بھارت میں آرائشی پینٹس اور صنعتی کوٹنگز کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔ ایکوائرر کا تعلق جے ایس ڈبلیو گروپ سے ہے جس کی موجودگی اسٹیل، توانائی، انفراسٹرکچر، سیمنٹ، پینٹس، رئیلٹی اور کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں ہے۔

ٹارگٹ ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے جوبھارت میں آرائشی پینٹس اور صنعتی کوٹنگز کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے، اور اکزو نوبل گروپ کا حصہ ہے۔

کمیشن کے تفصیلی حکم پر عمل کیا جائے گا۔

 

***

(ش ح۔اص)

UR No 6117

 


(Release ID: 2167368) Visitor Counter : 2
Read this release in: English