وزارات ثقافت
وزارت ثقافت نے وزیر اعظم کی یادگاری نشان کی ای نیلامی کے ساتویں ایڈیشن کا اعلان کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو موصول ہونے والے 1300 سے زیادہ تحائف کی نیلامی 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 کے دوران آن لائن کی جائے گی: جناب گجیندر سنگھ شیخاوت
Posted On:
16 SEP 2025 5:37PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت، بھارت سرکار نے آج نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے) ، نئی دہلی کے زیر اہتمام وزیر اعظم کے مومنٹو کی ای نیلامی کے ساتویں ایڈیشن کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے این جی ایم اے میں کیا۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو موصول ہونے والے 1300 سے زیادہ تحائف کی 17ستمبر 2025 سے آن لائن نیلامی کی جائے گی۔ آج نئی دہلی میں وزیر اعظم کے مومنٹو کی ای نیلامی کے ساتویں ایڈیشن میں جناب شیخاوت نے کہا کہ جن اشیاء کی نیلامی کی جائے گی ان میں پینٹنگز، نوادرات، مجسمے، دیوتا اور دیوی دیوی کی مورتیاں اور کھیلوں کی کچھ اشیاء شامل ہیں۔
پہلی نیلامی جنوری 2019 میں ہوئی تھی۔ تب سے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو پیش کیے گئے ہزاروں منفرد تحائف کی نیلامی ہو چکی ہے، جس سے نمامی گنگے پروجیکٹ کی حمایت میں 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم جمع کی گئی ہے۔ جناب نریندر مودی بھارت کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے ملنے والی تمام یادگاری نشانیوں کو اس نیک کام کے لیے وقف کیا ہے۔

اس سال کے ایڈیشن میں 1,300 سے زیادہ اشیاء شامل ہوں گی، جو 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک آفیشیل پورٹل ww.pmmementos.gov.in پر بولی کے لیے دستیاب ہوں گی۔

یہ مجموعہ بھارت کے ثقافتی تنوع کا غماز ہے، جس میں روایتی آرٹ، پینٹنگز، مجسمے، دستکاری اور قبائلی نوادرات سے لے کر عزت اور احترام کے رسمی تحائف شامل ہیں۔ کچھ جھلکیاں درج ذیل ہیں:
-
-
جموں و کشمیر کی ایک پیچیدہ کڑھائی والی پشمینہ شال
-
رام دربار کی تنجور کی پینٹنگ
-
نٹراج کا دھاتی مجسمہ
-
گجرات کا روغن آرٹ جس میں شجر حیات کی عکاسی کی گئی ہے
-
ہاتھ سے بنی ہوئی ناگا شال


اس ایڈیشن کی ایک خاص بات پیرس پیرالمپکس 2024 میں حصہ لینے والے بھارت کے پیرا ایتھلیٹس کی طرف سے تحفے میں دی گئی کھیلوں کی یادگاریں ہیں۔ یہ نشانیاں لچک، عمدگی اور بھارتی کھیل کے ناقابل تسخیر جذبے کی علامت ہیں۔
یہ اشیاء فی الحال این جی ایم اے، نئی دہلی میں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں، جہاں آنے والے لوگ آن لائن بولی لگانے سے پہلے انھیں دیکھ سکتے ہیں۔
پچھلے سالوں کی طرح، ای نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی نمامی گنگے پروجیکٹ میں جائے گی، جو گنگا اور اس کے ایکو سسٹم کی بحالی، تحفظ کے لیے بھارت سرکار کی اہم پہل ہے۔ ای نیلامی نہ صرف شہریوں کے لیے تاریخ کے ایک ٹکڑے کا مالک بننے کا موقع ہے، بلکہ ہمارے مقدس دریا گنگا کے تحفظ کے ایک عظیم مشن میں حصہ لینے کا بھی موقع ہے۔ مزید تفصیلات اور بولی کے لیے ملاحظہ کریں: www.pmmementos.gov.in
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 6103
(Release ID: 2167350)
Visitor Counter : 2