جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک سوچھتا ہی سیوا 2025 کے لیے تیار ، 17 ستمبر کو آغاز


ایک دن ،ایک گھنٹہ، ایک ساتھ: 25 ستمبر 2025 کو ملک گیر رضاکارانہ شرمدان

Posted On: 15 SEP 2025 8:28PM by PIB Delhi

‘‘त्योहारों की खुशियों के बीच सभी स्वच्छता पर भी जोर देते रहें क्योंकि जहां स्वच्छता है, वहां त्योहारों का आनंद और बढ़ जाता है!’’ माननीय प्रधानमंत्री, श्री नरेंद्र मोदी - 125वां एपिसोड, मन की बात, 31 अगस्त, 2025

ملک بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ سوچھتا ہی سیوا 2025 (ایس ایچ ایس) کے نویں ایڈیشن کے لیے میدان تیار ہو چکا ہے، جو سوچھ بھارت مشن کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ 15 روزہ مہم 17 ستمبر سے شروع ہو کر 2 اکتوبر، گاندھی جینتی پر اختتام پذیر ہوگی۔ اس دوران لاکھوں لوگ صفائی کے لیے اجتماعی طور پر بڑے پیمانے پر حصہ لیں گے۔ اسے مشترکہ طور پر محکمہ برائے پینے کے پانی اور صفائی(ڈی ڈی ڈبلیو ایس) وزارتِ جل شکتی اور وزارت ہاؤسنگ و اربن افیئرز (ایم او ایچ یو اے) نے شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد شہریوں، کمیونٹیز اور اداروں کو متحد کر کے زمینی سطح پر واضح صفائی کو یقینی بنانا ہے، خاص طور پر ان مقامات پر جو تاریک، گندے اور نظر انداز شدہ ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  مرکزی وزیر برائے جل شکتی جناب سی آر پاٹل نے کہا کہ آٹھویں سال میں داخل ہو چکی یہ مہم  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے صفائی کے بارے میں عوامی شعور پھیلانے کے وژن کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 12 کروڑ سے زائد بیت الخلا تعمیر کیے جا چکے ہیں، جس کے نتیجے میں کھلے میں پیشاب وپاخانہ کرنے کی عادت میں نمایاں کمی آئی اور خواتین کی حفاظت اور وقار میں بہتری آئی ہے۔ ایک عالمی ادارہ صحت (ڈبیو ایچ او)کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلے میں پیشاب و پاخانہ سے متعلق بیماریوں میں کمی کی وجہ سے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تقریباً 3 لاکھ جانیں بچائی گئی ہیں۔

6064-1.jpg

جناب پاٹل نے یاد دہانی کرائی کہ جب یہ مشن شروع ہوا تھا، صرف 37 فیصد گھروں میں بیت الخلا تھا، جبکہ آج 12 کروڑ سے زائد خاندانوں کو ان تک رسائی حاصل ہے۔ وزیر نے کہا کہ ایس ایچ ایس 2025 کو ایسے عرصے میں منایا جائے گا، جو اہم تاریخوں سے مزین ہے، جن میں17؍ستمبر کو

 وزیراعظم کی سالگرہ، 25 ستمبر کو پنڈت دیندے پال اپادھیائے کی سالگرہ اور2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی سالگرہ شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوچھتا اتسو دیوالی تک جاری رہے گا تاکہ عوام کی وسیع تر شرکت کو فروغ دیا جا سکے۔

6064-2.jpg

مرکزی وزیر نے سرات اور نووساری کے لیے صفائی میترا سُرکشا فنڈ کے طور پر 8–10 کروڑ روپے کا اعلان کیا، جس میں ان کے اہل خانہ کے لیے تعلیمی معاونت اور بغیر سود کے قرضے جیسی فلاحی سہولیات شامل ہیں۔ جناب پاٹل نے پلاسٹک سے پاک دیہات قائم کرنے اور سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال کو روکنے کے لیے وزارت کی کوششوں پر بھی زور دیا اور اعلان کیا کہ پنڈت دیندے پال اپادھیائے کی سالگرہ کے موقع پر 25 ستمبر کو ایک گھنٹے کا قومی صفائی مہم چلائی جائے گی۔

3.gif

مکانات اور شہری امورکے مرکزی وزیرجناب منوہر لال نےایس ایچ ایس 2025 کے تحت کلین لائن ٹارگٹ یونٹس(سی ٹی یو ایز) پر توجہ کی اہمیت کو اجاگر کیا، جیسا کہ پچھلے سال کیا گیا تھا۔ 2024 میں 8 لاکھ سے زائد ایسےسی ٹی یو ایزکو تبدیل کر کے قابل استعمال عوامی مقامات بنایا گیا۔

 انہوں نے کہاکہ زمین پر نظر آنے والی صفائی کے لیے سی ٹی یو ایزکی شاندہی، تبدیلی اور حسن افزائی مہم کی مدت کے بعد بھی تیز رفتار سے کی جائے گی۔ شہروں میں سی ٹی یو ایز کی نشاندہی کی جا رہی ہے، جو تاریک مقامات، نظر انداز شدہ اور پہنچنے میں دشوار علاقے اور زیادہ کوڑے والے مقامات جیسے کہ کچرے کے ڈھیر، ریلوے اسٹیشن، ندیان، غیر استعمال والی زمینیں، پچھلی گلیاں اور انتہائی گندے و کچرے والے مقامات ہیں، جنہیں بروقت صفائی کی ضرورت ہے۔ یہ علاقے براہِ راست واضح صفائی پر اثر انداز ہوتے ہیں، کیونکہ صفائی اور خوبصورتی ایک ساتھ چلتی ہیں۔

4.jpg

پینے کے پانی اور صفائی محکمہ کے سکریٹری جناب اشوک کے کے مینا نےایس ایچ ایس2025 کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ ایس 2025 کا مرکزی موضوع ‘سوچھ اتسو’ ہے، جو ملک بھر میں منعقد ہونے والے تہواروں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے صفائی کے جذبے کو فروغ دے گا۔ اس مہم کا مقصد موسم کی پُرجوش توانائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ثقافت، کمیونٹی کی شمولیت اور تہوار کی جوش و خروش کو ملا کر ماحول دوست اور صفر فضلہ والے جشن کے لیے نئے معیار قائم کرنا ہے۔

5.jpg

تیاری کے اجلاسوں کے حصے کے طور پر 3 ستمبر 2025 کو ایس ایچ ایس پر تبادلۂ خیال کے لیےایم او ایچ یو اے اورڈی ڈی ڈبلیو ایس کے عزت مآب وزراء کے درمیان ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس کے بعد 9 ستمبر 2025 کو تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ایک تیاری اجلاس ہوا، جس کی صدارت ڈی ڈی ڈبلیو ایس اورمکانات اور شہری امور کی وزارت(ایم او یو ایچ اے)کے مرکزی وزراء نے کی۔ کابینہ سکریٹری کی صدارت میں 10؍ستمبر کو سکرٹریوں کی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ تمام سطحوں (ریاست، ضلع، مقامی ادارے، وزارتیں وغیرہ) پر ہم آہنگی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس 12 ؍ستمبر کو ہوا، جس کے بعدڈی ڈی ڈبلیو ایس کے سکریٹری کی صدارت میں تمام مرکزی وزارتوں کے نوڈل افسران اور فیلڈ یونٹس کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔

*******

ش ح۔  م ع ن۔ ع ر

U.NO. 6064


(Release ID: 2167110) Visitor Counter : 3
Read this release in: Marathi , Hindi , English , Telugu