وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے پورنیہ میں 10 کروڑ روپے کی سیکس سارٹڈ سیمین سہولت کا افتتاح کیا


مشرقی اور شمال مشرقی بھارت میں ڈیری کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے مقامی ‘گاسورٹ’ ٹیکنالوجی کا استعمال

Posted On: 15 SEP 2025 9:30PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار کے شہر پورنیہ کےسیمین اسٹیشن میں ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے تحت مویشی پروری اور دودھ کی پیداوار کے ذریعے لاگو کی جانے والی ‘‘راشٹریہ گوکل مشن’’ اسکیم کے تحت قائم سیکس سورٹڈ سیمین سہولت کا افتتاح کیا۔ یہ سہولت 10 کروڑ روپے کی مرکزی امداد سے بنائی گئی ہے اور اس میں سالانہ 5 لاکھ خوراکیں تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔

image00116AC-PM.jpg

 

’میک ان انڈیا‘ اور ’آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کے مطابق ، اس سے قبل 5 اکتوبر 2024 کو وزیر اعظم کے ذریعے شروع کی گئی مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی ’گاسورٹ‘ کو جنس کی چھان بین میں استعمال کیا جائے گا۔  گاسورٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے مشرقی اور شمال مشرقی خطے کے کسانوں کو سیکس سارٹڈ سیمین مناسب نرخوں پر دستیاب ہوگا۔

پورنیہ سیمن اسٹیشن راشٹریہ گوکل مشن کے تحت قائم کیا گیا تھا جس کے لیے مرکزکی جانب سے 84.27کروڑ روپےامداد دی گئی تھی۔ یہ ملک میں سرکاری شعبے کے سب سے بڑے سیمین اسٹیشنوں میں سے ایک ہے اور مشرقی اور شمال مشرقی ریاستوں کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا سیمین اسٹیشن ہے۔  یہ سیمین اسٹیشن سالانہ 50 لاکھ خوراکیں تیار کر رہا ہے اور خطے میں ڈیری کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

سیمین سیکس سارٹنگ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جو تقریباً 90فیصد درستی کے ساتھ مادہ بچھڑوں کی پیدائش کے امکانات کو بڑھاتی ہے، اس طرح ڈیری کسانوں پر اقتصادی بوجھ نمایاں طور پر کم ہوجاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا استعمال زیادہ متبادل مویشی پیدا کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے جس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے ۔  بہار کے پورنیہ میں سیمین سیکس سارٹنگ سہولت کے قیام سے خطے میں ڈیری میں مصروف تمام کسانوں خصوصا ً چھوٹے اور معمولی کسانوں اور بے زمین مزدوروں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

************

ش ح۔ ک ح۔ ن م۔

U. No-6066


(Release ID: 2167065) Visitor Counter : 7