وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

آئی جی این سی اے میں فنی نمائش ’من کی بات‘ کا افتتاح

Posted On: 15 SEP 2025 8:01PM by PIB Delhi

اندراگاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے)، کلا درشن ڈویزن، وزارت ثقافت، حکومت ہند 16 ستمبر 2025 کو شام 4:00 بجے سمویت آڈی ٹوریم، آئی جی این سی اے، نئی دہلی میں فنی نمائش من کی بات کا اہتمام کرنے جا رہا ہے۔ کلا درشن محکمے کی صدر پروفیسر (ڈاکٹر) رِچا کمبوج کے ذریعہ کیوریٹ کی گئی اس نمائش میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام من کی بات سے ترغیب یافتہ مشہور فنکار جناب منجیت سنگھ کے ذریعہ تیار کردہ تصاویر  ایک سیریز پیش کی گئی ہے۔افتتاحی تقریب میں دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا مہمان ذی وقار کے طور پر موجود رہیں گی۔ پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ اور آئی جی این سی اے کے صدر جناب رام بہادر رائے بھی مہمان خصوصی کے طور پر  وزارت ثقافت کی جوائنٹ سکریٹر محترمہ للی پانڈیہ کے ساتھ موجود ہوں گے۔ آئی جی این سی اے کے رکن سکریٹری ڈاکٹر سچیدانند اس تقریب کی صدارت کریں گے۔

یہ نمائش 17 ستمبر سے 22 ستمبر 2025 تک درشنم I اور II، آئی جی این سی اے میں روزانہ صبح 10:30 بجے سے شام 6:30 بجے تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔ افتتاحی تقریب میں سبھی کو دل کی گہرائیوں سے مدعو کیا جاتا ہے کہ وہ فنی و ثقافتی اظہار کے اس خصوصی جشن کا حصہ بنیں۔ تفصیلی دعوت نامہ اس پریس نوٹ کے ساتھ منسلک ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں:-

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:6058


(Release ID: 2166963) Visitor Counter : 2
Read this release in: Tamil , English , Urdu , Hindi