وزارت دفاع
بھارتی بحری جہاز نستار، پیسیفک ریچ2025مشق میں حصہ لینے کے لیےسنگاپور کے چانگی بحری اڈےپہنچ گیا ہے
Posted On:
15 SEP 2025 4:41PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کے جدید ترین سودیشی طور پر ڈیزائن کردہ ڈائیونگ سپورٹ ویسل (ڈی ایس وی) آئی این ایس نستار، 14 ستمبر 2025 کو سنگاپور کے چانگی بندرگاہ پر پہلی مرتبہ لنگرانداز ہوا۔ یہ جہاز مشرقی بیڑہ کے کمانڈ اور کنٹرول کے تحت کام کر رہا ہے اور 15 ستمبر 2025 سے شروع ہونے والی کثیرقومی مشق ’’پیسیفک ریچ 2025 (ایچ پی آر25)‘‘ میں حصہ لے گا۔
آئی این ایس نستار، جو 18 جولائی 2025 کو کمیشن ہوا، بھارت کی خود کفالت اور جہاز سازی میں آتم نربھر بھارت کے حصول کی ایک روشن مثال ہے اوریہ 80 فیصد سے زیادہ سودیشی طرز پر بنایاگیا ہے۔ جہاز اپنی سائڈ اسکین سونار، ورک اور آبزروییشن کلاس آراوویز اورگہرے سمندرمیں وسیع ڈائیونگ سسٹمز کے ذریعے ڈیپ سبمرجنس ریسکیو وہیکل (ڈی ایس آروی) کے لیے مدرشپ (ایم او ایس ایچ آئی پی) کے طور پر اپنا کردار ادا کرے گا۔
سال 19-2018 میں دو ڈی ایس آر ویزکی شمولیت کے ساتھ، ہر ساحلی پٹی کے لیے ایک، جو 650 میٹر تک کی گہرائی میں ریسکیو آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، بھارت ان چنندہ ممتاز ممالک کی صف میں شامل ہو گیا جو مخصوص سب میرین ریسکیو سسٹمز چلاتے ہیں۔ یہ سسٹمز یا تو ویسلزآف آپرچیونیٹی (وی او او) پر نصب کیے جا سکتے ہیں یا تیز تر تعیناتی کے لیے قریبی موبلائزیشن پورٹ تک ہوائی راستے سے پہنچائے جا سکتے ہیں۔ سب میرین ریسکیو یونٹ (مشرق) مدرشپ (ایم او ایس ایچ آئی پی) سے جنوبی بحیرہ چین میں آبدوزوں کے بچاؤکی دو سالانہ مشقوں میں کام کرے گا، جس کا مقصد مختلف ممالک کے زیرِ انتظام سب میرین ریسکیو پلیٹ فارمز اور وسائل کو یکجا کرنا، بہترین طریقہ کار اپنانا اور آپریشنل ہم آہنگی کو بڑھانا ہے۔
’’ایکسسرسائز پیسیفک ریچ 2025‘‘، جس کی میزبانی سنگاپور کر رہا ہے، میں 40 سے زائد ممالک سرگرم شراکت دار یامشاہدین کے طورپر حصہ لیں گے۔ مشق بنیادی طور پر دو مراحل میں منعقد ہوگی: بندرگاہی مرحلہ اورسمندری مرحلہ۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والے بندرگاہی مرحلے میں سب میرین ریسکیو سسٹمز، سبجیکٹ میٹرایکسپرٹ ایکسچینج (ایس ایم ای ای)، میڈیکل سمپوزیم اور شریک ممالک کے درمیان کراس ڈیک وزٹس پر تبادلہ خیال ہوگا۔
سمندری مرحلے میں آئی این ایس نستار اور ایس آر یو (ای) جنوبی بحیرہ چین میں شریک ممالک کے وسائل کے ساتھ متعدد کارروائیوں اور بچاؤ سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔
(3)WU00.jpeg)
(2)VBPJ.jpeg)
(2)UUQJ.jpeg)
******
(ش ح ۔ ض ر ۔ م ا)
Urdu.No-6033
(Release ID: 2166838)
Visitor Counter : 2