ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ایک ستمبر 2025سے دہلی کے چڑیا گھر کے تمام نمونے ایچ5این1ایویئن انفلوئنزا وائرس کے لیے منفی پائے گئے۔ آبی پرندوں کی کسی نئی موت کی اطلاع نہیں ہے
جانوروں اور چڑیا گھر کے عملے کی صحت کے تحفظ کے لیے سخت صفائی اور حیاتیاتی تحفظ کے اقدامات کو سختی سے نافذ کیا جا رہا ہے
Posted On:
15 SEP 2025 5:42PM by PIB Delhi
نیشنل زولوجیکل پارک (این زیڈ پی) نے بتایا تھا کہ چڑیا گھر میں ایویری(پنجڑوں میں رکھے جانے والے پرندے)یا ہجرت کرنے والے پرندوں میں سے آبی پرندوں کی کسی نئی موت کی اطلاع نہیں ہے۔
ایک ستمبر 2025 کے بعد لیب میں بھیجے گئے تمام نمونے آج تک ایچ5 این 1 ایویئن انفلوئنزا وائرس کے لیے منفی پائے گئے ہیں۔ چڑیا گھر میں آج تک کسی بھی ممالیہ (دودھ پلانے والے جانور)میں ایچ5 این 1 کے لیے مثبت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ چڑیا گھر کے کسی دوسرے جانور نے انفلوئنزا جیسی علامات نہیں دکھائی ہیں۔
پرندوں، جانوروں اور چڑیا گھر کے عملے کی صحت کے تحفظ کے لیے انتہائی صفائی ستھرائی اور بائیو سیکیورٹی کے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ قومی زولوجیکل پارک پوری طرح سے چوکس ہے اور اس بیماری پر قابو پانے کے لیے معیاری پروٹوکول اور رہنما خطوط کے مطابق تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔
چڑیا گھر کو کھولنے سے متعلق مجاز اتھارٹی کی طرف سے مناسب رہنما خطوط کے بعد غور کیا جائے گا اور فیصلہ ہونے کے بعد سب کو مطلع کیا جائے گا۔
************
UR- 6042
(ش ح۔ا ک۔اش ق)
(Release ID: 2166884)
Visitor Counter : 2