کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانوں کی وزارت نیشنل کریٹیکل منرلز مشن کے تحت سنٹر آف ایکسی لینس پر سیمینار کا انعقاد کرے گی 

Posted On: 15 SEP 2025 4:43PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی کان کنی کی وزارت 16 ستمبر 2025 کو حیدرآباد میں نیشنل کریٹیکل منرلز مشن (این سی ایم ایم) کے تحت سینٹرز آف ایکسیلنس (سی او ای) پر ایک سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ تقریب اہم معدنیات کے بلاکس کی نیلامی کے چھٹے مرحلے کے آغاز کی بھی نشاندہی کرے گی۔

یہ سیمینار اہم معدنیات میں آر اینڈ ڈی اور اختراع کو تیز کرنے اور ہندوستان کے توانائی، ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجک شعبوں کو مضبوط کرنے کے لیے حکومتی اقدامات کو اجاگر کرے گا۔ یہ ایک واضح ایکشن پلان، مضبوط شراکت داری اور مکمل حکومتی نقطہ نظر کے ذریعے این سی ایم ایم کی بنیاد رکھے گا۔

اس تقریب کی صدارت کوئلہ اور کان کنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کریں گے جو اہم معدنیات میں خود کفالت کو بڑھانے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے لیے روڈ میپ کا خاکہ پیش کریں گے۔

یہ سیمینار اہم معدنیات کے میدان میں تحقیق اور ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کرنے کے لیے صنعت اورآر اینڈ ڈی/تعلیمی نمائندوں کے ساتھ ساتھ تسلیم شدہ ہبس آف ایکسیلنس کو جمع کرے گا۔

سیمینار میں بھارت کو کریٹیکل منرل پروسیسنگ کا مرکز بنانے اوراین سی ایم ایم کے تحت تسلیم شدہ سینٹرز آف ایکسی لینس کو ایوارڈز کے پیش کئے جانے پر وزارت کان کنی کی جانب سے سی ای ای ڈبلیوکی رپورٹ کا اجراء بھی کیا جائے گا، جس سے بھارت کے اسٹریٹجک معدنی اہداف کے مطابق گھریلو کان کنی اور سپلائی چین کو مضبوط کرنے کے حکومت کے عزم کو تقویت ملے گی۔

****

ش ح۔م ح۔ ع د

U NO: 6034


(Release ID: 2166865) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu