کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کان کنی کی وزارت نے اہم اوردفاعی معدنیاتی بلاکس کی چھٹی نیلامی کی شروعات کرے گی


کان کنی کی وزارت قسط  ایک کے 07 ایکسپلوریشن لائسنس بلاکس کے ترجیحی بولی لگانے والوں کا بھی اعلان کرے گی

Posted On: 15 SEP 2025 4:44PM by PIB Delhi

کان کنی اور کوئلہ کے وزیر جناب جی کشن ریڈی 16 ستمبر 2025  کو حیدرآباد میں اہم اور اسٹریٹجک معدنی بلاکس کی چھٹی نیلامی کا باضابطہ آغاز کریں گے اور پہلے مرحلے کی نیلامی کے تحت 07  گہرائی والے اور اہم معدنی بلاکس کے ترجیحی بولی لگانے والوں کا اعلان کریں گے۔

حکومت نے 1957 کے ’’مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ‘‘ میں ترمیم کر کے ساتویں شیڈول میں درج 29 اہم اور گہرائی والے معدنیات کے لیے نیلامی پر مبنی ایکسپلوریشن لائسنس (ای ایل) متعارف کروائے۔ اس نئے ایل ایل نظام کا مقصد لیتھیئم، تانبا، چاندی، ہیرہ اور سونا جیسے معدنیات کی تلاش کو فروغ دینا ہے، جس میں نجی شعبے کی شمولیت ہوگی۔ لائسنس یافتگان سروے اورکان کنی کے ممکنہ امکانات کی تلاش کرسکتے ہیں اور نیلامی پریمیم سے 50 سال تک ریونیو شیئر حاصل کریں گے۔ ای ایل ہولڈرز مستقبل میں مائننگ لیز نیلامیوں کے لیے موزوں بلاکس کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کریں گے، جس سے ریاستی حکومتوں کے ممکنہ محصول میں اضافہ ہوگا۔

مرکزی حکومت نے پہلے مرحلے کے تحت 13 ایکسپلوریشن لائسنس بلاکس کے لیے 13 مارچ 2025 کو نوٹس انوائٹنگ ٹینڈر (این آئی ٹی) جاری کرنے کے بعد گہرائی والے اور اہم 07 معدنی بلاکس کی نیلامی کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے۔ یہ بلاکس چھ ریاستوں آندھرا پردیش، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور راجستھان  میں سونا، تانبا، سیسہ، جست، کم یاب ارضیاتی عناصر اور پلاٹینم گروپ کے معدنیات جیسے گہرائی والے اور اہم معدنیات پر مشتمل ہیں۔

ملک میں اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے، ’’مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ترمیمی ایکٹ، 2023‘‘ نے مرکزی حکومت کو 24 معدنیات کو اہم اور اسٹریٹجک قرار دیتے ہوئے ان کے مائننگ لیز اور کمپوزٹ لائسنس کی نیلامی کرنے کا اختیار دیا۔ وزارتِ کان کنی نے اب تک پانچ مرحلوں کی نیلامیوں کا انعقاد کیا، جس میں متعدد ریاستوں کے 55  اہم اور اسٹریٹجک معدنی بلاکس شامل ہیں، جن میں سے 34  بلاکس کی نیلامی کامیابی سے مکمل ہو چکی ہے۔ ان نیلامیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی متعلقہ ریاستی حکومتوں کو فراہم کی جائے گی۔

اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے، وزارتِ کان کنی 16 ستمبر 2025  کو اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی چھٹی نیلامی کا آغاز کرے گی، جس میں متعدد ریاستوں میں 04  معدنیاتی بلاکس کے لیے مائننگ لیز اور 19 معدنیاتی بلاکس کے لیے کمپوزٹ لائسنس شامل ہیں۔ یہ بلاکس مختلف قسم کے معدنیات پرمشتمل ہیں، جن میں کم یاب ارضیاتی عناصر (آرای ای)، ٹنگسٹن، لیتھیئم، ٹن، گریفائٹ، ویناڈیم، ٹائٹینیم، کوبالٹ، زرکونیم، گیلیم، راک فاسفیٹ، پوٹاش اور دیگرنایاب دھاتیں شامل ہیں۔

******

(ش ح ۔ ض ر ۔  م ا)

Urdu.No- 6035


(Release ID: 2166844) Visitor Counter : 11