مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی نے کانپور اور اُناؤ شہروں اور پریاگ راج سے  اتر پردیش مشرقی ایل ایس اے  کے لکھنؤ شاہراہ   پر  موبائل سروس آپریٹرز کے نیٹ ورک معیار کا جائزہ لیا


آزاد ڈرائیو ٹسٹس ( آئی ڈی ٹی ) کے نتائج کا اجراء

Posted On: 15 SEP 2025 1:49PM by PIB Delhi

بھارت کی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی آر اے آئی) نے اگست ، 2025 ءکے مہینے کے دوران کانپور اور اناؤ شہروں اور  اتر پردیش  مشرقی ایل ایس اے کی پریاگ راج سے لکھنؤ  شاہراہ کا احاطہ کرتے ہوئے آزاد ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کا  جائزہ لیا ہے ۔ آئی ڈی ٹی کو متنوع استعمال کے ماحول جیسے شہری زونز ، ہاٹ اسپاٹ ، پبلک ٹرانسپورٹ  مراکز وغیرہ میں ریئل – ورلڈ  موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کی صورتِ حال کا پتہ لگانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

ٹرائی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے 4 سے 8 اگست ، 2025 ءکے درمیان کانپور اور اناؤ شہروں میں 356.1 کلومیٹر ڈرائیو ٹسٹ اور 4.8 کلومیٹر واک ٹسٹ اور پریاگ راج سے لکھنؤ تک 196.8 کلومیٹر ہائی وے ٹیسٹ کے تفصیلی  ڈرائیو ٹیسٹ کئے ۔  جن ٹیکنا لوجیز کا جائزہ لیا گیا ،اُن میں 2 جی ، 3 جی ، 4 جی  اور 5 جی شامل ہیں ، جو متعدد ہینڈسیٹ صلاحیتوں میں صارفین کوفراہم کی جانے والی خدمات  کے تجربے کی عکاسی کرتی ہیں ۔ آئی ڈی ٹی کے نتائج سے تمام متعلقہ ٹی ایس پیز کو مزید ضروری کارروائی کے لیے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

کلیدی پیرامیٹرز ، جن کا جائزہ لیا گیا:

  1. وائس  خدمات: کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ (سی ایس ایس آر) ، ڈراپ کال ریٹ (ڈی سی آر) ، کال سیٹ اپ ٹائم ، کال سائلنس ریٹ ، اسپیچ کوالٹی (ایم او ایس) ، کوریج ۔
  2. ڈاٹا  خدمات: ڈاؤن لوڈ/اپ لوڈ تھرو پٹ ،  لٹینسی ، جٹر ، پیکٹ ڈراپ ریٹ  اور ویڈیو اسٹریمنگ ڈِلے  ۔


کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ -ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کے پاس آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں بالترتیب 98.23 فی صد ، 96.31 فی صد ، 100 فی صد اور 98.71 فی صد کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ ہے ۔

کال ڈروپ ریٹ - ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کے پاس آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں بالترتیب 0.36 فی صد ، 3.58 فی صد ، 0.24 فی صد اور 0.12 فی صد ڈراپ کال ریٹ ہے ۔

کلیدی کیو او ایس  پیرامیٹرز کےتعلق سے کارکردگی کا خلاصہ

سی ایس ایس آر: کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ (فی صد میں) سی ایس ٹی: کال سیٹ اپ کا وقت (ملی سیکنڈ میں) ، ڈی سی آر: ڈراپ کال کی شرح (فی صد میں) اور ایم او ایس: مِین اوپینین اسکور ۔

 

image001T5KS.jpgimage0028BTQ.jpg

 

یہ ٹیسٹ ریئل – ٹائم  کے ماحول میں ٹرائی کیلیبریٹڈ آلات اور معیاری پروٹوکول کا استعمال کرتے ہوئے کیے گئے تھے ۔ تفصیلی رپورٹ ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے ۔ دیگر کسی بھی طرح کی وضاحت / تفصیل حاصل کرنے کے لیے ٹی آر اے آئی ( علاقائی دفتر ، بھوپال ) میں مشیر جناب سنجے کمار گپتا سے بذریعہ ای میل adv.bhopal@trai.gov.in  یا ٹیلی فون نمبر 2575501-755-91+ پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

 

.................. .

( ش ح ۔ م م  ۔ ع ا )

U. No. 6021

 


(Release ID: 2166761) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Tamil