وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے کولکتہ میں منشیات کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے، تقریباً ، 26 کروڑ  روپے مالیت کی منشیات ضبط کیں ، اور ماسٹر مائنڈ سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا

Posted On: 13 SEP 2025 7:15PM by PIB Delhi

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، کولکتہ زونل یونٹ نے منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف اپنی لڑائی میں 12 ستمبر 2025 کو ایک کثیر جہتی آپریشن کیا۔ دن کے اوائل میں، ڈی آر آئی کے افسران نے بیک وقت 3 مختلف مقامات پر تلاشی لی - ایک این ایس چی بی آئی  ہوائی اڈے میں، اور بیجو پور مقامی کے دو رہائشی احاطے میں کیا گیا ۔

رہائشی مقام سے ماسٹر مائنڈ کا تعلق ہائیڈروپونک ویڈ، بھنگ اور کافی مقدار میں کوکین برآمد ہوا۔ دوسرے رہائشی مقام پر، جسے ماسٹر مائنڈ کرایہ پر لے کر چلاتا تھا، بھاری مقدار میں بھنگ ’پیک اور ڈسٹری بیوشن کے لیے تیار‘ طریقے سے برآمد ہوئی۔ ماسٹر مائنڈ کے چار ساتھیوں کو، جو کولکتہ میں اس طرح کے منشیات کی فروخت اور مقامی تقسیم کے مقصد سے کام کرتے تھے، اس مقام پر پکڑے گئے۔ اہلکاروں نے مذکورہ مقامات پر نقدی بھی ضبط کی، جو نشہ آور اشیاء کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی تھی۔ اسی دن سنڈیکیٹ کے ایک اور رکن کو بھی پکڑا گیا جو بیرون ملک سپلائرز کا بندوبست کرنے میں ملوث ہے۔

اس کے ساتھ ہی دمڈم کے نیتا جی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل (این ایس سی بی آئی) ہوائی اڈے پر کئے گئے ایک مختلف آپریشن میں، مذکورہ سنڈیکیٹ سے تعلق رکھنے والے 4 کیریئرز (جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں) کو روکا گیا، جو بنکاک سے آرہے تھے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاء بھی برآمد ہوئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/02CE8Q.jpg

مجموعی طور پر 32.466 کلو گرام بھنگ (گانجا)، 22.027 کلو گرام ہائیڈروپونک گھاس، 345 گرام کوکین سمیت نقدی ضبط کی گئی ہے۔ دس افراد (تمام ہندوستانی شہری) بشمول ماسٹر مائنڈ، بیرون ملک سے آنے والے کیریئر، ریٹیل ڈسٹری بیوٹرز اور درمیانی افراد کو گرفتار کر کے عدالتی ریمانڈ کے لیے عدالتوں میں پیش کیا گیا ہے۔ تمام ضبطی اور گرفتاریاں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے متعلقہ دفعات کے تحت کی گئی ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ آپریشن ایک بار پھر ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث وسیع نیٹ ورک کو ختم کرنے میں ڈی آر آئی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

ش ح ۔ ال

UR-5982

 


(Release ID: 2166376) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Tamil