قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی (قومی انسانی حقوق کمیشن) نے آسام کے لمڈنگ میں چند سماج دشمن عناصر کے ایک گروہ کی جانب سے ایک صحافی پر مبینہ حملے کا از خود نوٹس لیا ہے


اطلاعات کے مطابق، لمڈنگ پریس کلب اور مقامی شہریوں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی اور صحافیوں کے لیے بہتر تحفظ کا مطالبہ کیا ہے

کمیشن نے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی)، آسام کو نوٹس جاری کیا ہے اور اس معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

Posted On: 13 SEP 2025 5:19PM by PIB Delhi

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، بھارت نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے، جس کے مطابق 7 ستمبر 2025 کو آسام میں لمڈنگ ریلوے انسٹی ٹیوٹ کے قریب کچھ سماج دشمن عناصر کے ایک گروہ نے ایک صحافی پر حملہ کیا اور اسے شدید زخمی کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے اُسے بچا کر اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج کیا گیا۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبر میں بیان کردہ مواد درست ہے تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ لہٰذا، کمیشن نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، آسام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

میڈیا رپورٹ، جو 9 ستمبر 2025 کو ایک نیوز پورٹل پر شائع ہوئی، کے مطابق یہ واقعہ آدھی رات کے قریب پیش آیا جب متاثرہ شخص کام ختم کرنے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اُس نے اپنی حفاظت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جائے۔ لمڈنگ پریس کلب اور مقامی شہریوں نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی اور صحافیوں کے لیے بہتر سکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

13-09-2025

                                                                                                                                       U: 5975

 


(Release ID: 2166374) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Tamil