خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرِ مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر کا ہماچل پردیش کے سیلاب اور ریزشِ زمین سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

Posted On: 13 SEP 2025 3:03PM by PIB Delhi

خواتین و اطفال کی ترقی کے محکمہ کی مرکزی وزیرِ مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے ہماچل پردیش کے اُن مختلف علاقوں کا دورہ کیا جو حالیہ قدرتی آفات جیسے اچانک آنے والے سیلاب، ریزشِ زمین(لینڈ سلائڈ) اور بادل پھٹنے سے متاثر ہوئے تھے۔

وزیرِ موصوفہ نے کلو–منالی روٹ کے کئی مقامات کا معائنہ کیا جن میں وشنو ماتا مندر، سبزی منڈی (بندرول)، رائیسَن، ڈولُو نالہ، فوزل نالہ، ڈواڈا وہال، جاٹےہڑ وہال (پتلی کوہل)، نالسُو نالہ، مانالسُو نالہ، سولنگ، پلچنگ، سمعان، بہانگ اور بیاس ندی کے کنارے واقع 14ویں، 15ویں، 16ویں اور 17ویں میل کے علاقے شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TAXL.jpg

ان علاقوں میں شدید بارش اور ریزشِ زمین کے سبب سڑکوں کے رابطے کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ مرکزی حکومت اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کی مسلسل کوششوں سے ٹریفک کی آمد و رفت بحال کرنے اور متاثرہ آبادی کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمت اور ازسرِ نو تعمیر جنگی بنیادوں پر کی جارہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033XRN.jpg

دورے کے دوران محترمہ ٹھاکر نے متاثرہ کنبوں سے ملاقات کی، اُن کے مسائل سنے اور جاری راحت و بحالی اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

*****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-5965

 


(Release ID: 2166299) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Tamil