کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے جھارکھنڈ میں سی سی ایل کے مگدھ-سنگھ متر علاقے کا دورہ کیا


جناب جی کشن ریڈی نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کی

وزیر موصوف نے جے ایس ایس پی ایس میں تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کی عزت افزائی کی، رانچی میں آئی بی ایم کے علاقائی دفتر کا افتتاح کیا، کوئلے کی کان کنی کے کاموں کا جائزہ لیا

Posted On: 12 SEP 2025 7:54PM by PIB Delhi

جھارکھنڈ کے اپنے دورے کے دوسرے دن، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر، جناب جی کشن ریڈی نے ایک سلسلہ وار اہم مصروفیات انجام دیں، جن میں توانائی کے تحفظ، کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور کھیلوں کے فروغ کے تئیں حکومت کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔

صبح کے وقت جناب ریڈی نے کھیل گاؤں، ہوٹوار میں واقع جھارکھنڈ اسٹیٹ اسپورٹس پروموشن سوسائٹی کا دورہ کیا۔ تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں نے انہیں ایک پودا پیش کر کے پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر نے نوجوان کھلاڑیوں اور ان کے کوچ سے ملاقات کی، دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور ان کھلاڑیوں کو مبارکباد دی جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

جناب ریڈی نے جے ایس ایس پی ایس میں نئے قائم کردہ فزیوتھراپی سینٹر کا بھی معائنہ کیا اور اس کی سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ ایک منفرد انداز میں وزیر نے ستمبر میں پیدا ہونے والے 16 بچوں کی سالگرہ کیک کاٹ کر، تحائف پیش کرکے اور دعائیں دے کر منائی۔ نوجوان کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سخت تربیت حاصل کریں اور ریاست و ملک کا وقار بڑھانے کا عزم کریں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جے ایس ایس پی ایس، سی سی ایل اور حکومت جھارکھنڈ کا مشترکہ اقدام ہے جو 11 کھیلوں میں جدید تربیتی سہولیات فراہم کرتا ہے، جن میں ہاکی، فٹ بال، ایتھلیٹکس، تیراکی، باکسنگ، کشتی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور تیر اندازی شامل ہیں۔ اب تک جے ایس ایس پی ایس کے کھلاڑی 15 بین الاقوامی تمغے، 262 قومی تمغے اور 1352 ریاستی تمغے حاصل کر چکے ہیں۔

بعد ازاں، جناب ریڈی نے رانچی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے سی سی ایل کے نئے تعمیر شدہ انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (آئی سی سی سی) کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی حکومت کی جدید ٹیکنالوجی اور جدید بنیادی ڈھانچے کے فروغ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ وزیر نے دہرایا کہ وزارت کوئلہ منافع کے لیے نہیں بلکہ بھارت کی توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور ”وکست بھارت“ کے وژن میں تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

اس کے بعد جناب ریڈی نے رانچی میں انڈین بیورو آف مائنز (آئی بی ایم) کے نئے تعمیر شدہ علاقائی دفتر کا افتتاح کیا، جو خطے میں کان کنی کے عمل کی نگرانی اور ضابطہ جاتی فریم ورک کو مزید مستحکم کرے گا۔

دوپہر کے وقت، مرکزی وزیر نے ضلع چترا کے سی سی ایل کے مگدھ-سنگھ متر علاقے کا دورہ کیا، جہاں مقامی لوگوں نے ان کا روایتی استقبال کیا۔ ویو پوائنٹ سے وزیر نے کان کنی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، جامع بریفنگ حاصل کی اور پائیدار و مؤثر کان کنی کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبوں سے متاثرہ 24 افراد کو انٹرویو لیٹر حوالے کیے، خواتین ملازمین اور صفائی کارکنوں سے ملاقات کی، نیز مزدور یونین کے نمائندوں اور کارکنوں سے مل کر ان کے خدشات کو سمجھا اور حکومت کی جانب سے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر مگدھ-سنگھ متر علاقے کی جانب سے ایک خصوصی شجرکاری مہم بھی منظم کی گئی۔

اس دورے کے دوران جناب ریڈی کے ہمراہ جناب سنوج کمار جھا، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت کوئلہ؛ جناب سنجے لوہیا، ایڈیشنل سیکرٹری کانوں کی وزارت؛ جناب پی ایم پرساد، چیئرمین، کول انڈیا لمیٹڈ؛ جناب نیلندو کمار سنگھ، سی ایم ڈی، سی سی ایل؛ جناب منوج کمار، سی ایم ڈی، سی ایم پی ڈی آئی ایل؛ جناب منوج کمار اگروال، سی ایم ڈی، بی سی سی ایل اور وزارت، سی آئی ایل اور سی سی ایل کے دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے۔

شام کو جناب ریڈی نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے کوئلہ کان کنی، کمیونٹی کی جامع ترقی اور مزدوروں کی فلاح سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

**************

ش ح۔ ف ش ع

U: 5954


(Release ID: 2166136) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi