کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے رانچی میں آئی بی ایم کے علاقائی دفتر کا افتتاح کیا

Posted On: 12 SEP 2025 4:28PM by PIB Delhi

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج رانچی میں انڈین بیورو آف مائنز (آئی بی ایم) کے نو تعمیر شدہ علاقائی دفتر کا افتتاح کیا۔

جناب جی کشن ریڈی نے ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ پہل کے تحت، پائیداری اور ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ دینے کی طرف اہم اشارہ کے طور پر نئی عمارت کے احاطے میں ایک پودا لگایا۔ اس موقع پر کان کنی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب سنجے لوہیا اور آئی بی ایم  کےکنٹرولر جنرل (آئی /سی) جناب پنکج کلشریسٹھا بھی مرکزی وزیر کے ساتھ شامل ہوئے۔

پربندھن نگر، مورما، نیاسرائے، نزد انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ، رانچی، جھارکھنڈ - 835303 میں نئے تعمیر شدہ آئی بی ایم کے علاقائی دفتر میں تعینات ملازمین وکست بھارت کے وژن کے مطابق ریگولیٹری نگرانی کو مضبوط کریں گے، کان کنی سے متعلق مسائل کے حل میں مدد کریں گے اور ہندوستان کے کان کنی کے شعبے کی ترقی میں تعاون کریں گے۔ اس موقع پر جناب جی کشن ریڈی نے ملازمین اور ورکرس سے خطاب بھی کیا۔

*******

ش ح ۔ م ش ع ۔ م الف

U NO-5942


(Release ID: 2166030) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Telugu