لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

مثبت بات چیت اور صحت مند مذاکرات جمہوریت کے تئیں  لوگوں کے اعتماد کو مضبوط کرتے ہیں: لوک سبھا اسپیکر


لوک سبھا اسپیکر نے آئین سازاسمبلی میں صحت مند بحث کے جذبے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا

نظریاتی اختلافات ہو سکتے ہیں، لیکن ہمیں اپنے ملک، اپنی ریاستوں اور اپنے لوگوں کیلئے اجتماعی طور پر بہتر پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں: لوک سبھا اسپیکر

مقننہ کو عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کیلئے زیادہ  اجلاس اور طویل بحثوں کو یقینی بنانا چاہیے: لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا

ایوان کے اندربار بارتعطل اور خلل  سےجمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے، سبھی پارٹیوں کو خود احتسابی کرنی چاہئے:لوک سبھا اسپیکر

ایوان میں بحث اور مکالمے کے وقار کو قائم  رکھنا تمام منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے: لوک سبھا اسپیکر

بھارت میں بحث تقسیم نہیں، بلکہ جمہوریت کی روح ہے۔ بحث سے اعتماد پیدا ہوتا ہے اور اعتماد ہی عوام  کی امنگوں کو پورا کرتا ہے: لوک سبھا اسپیکر

لوک سبھا کے اسپیکر جناب  اوم برلا نے بنگلورو، کرناٹک میں 11ویں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کانفرنس کا افتتاح کیا

Posted On: 11 SEP 2025 9:51PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج 11ویں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) انڈیا ریجن کانفرنس کا افتتاح بنگلورو کے ودھان سودھ کی تاریخی سیڑھیوں پر کیا۔ تین روزہ کانفرنس کا انعقاد‘‘ایوانوں میں مباحثےاور مذاکرات،عوام کے اعتماد کی تعمیراور ان  کی امنگوں کی تکمیل’’ کے عنوان سے کیا جا رہاہے۔

اپنے افتتاحی خطاب میں جناب برلا نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں بامعنی مکالمے اور صحت مند مباحث جمہوریت میں لوگوں کے اعتماد کو مضبوط کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت ہزاروں سالوں سے ہندوستان کی جمہوری ثقافت کا ایک بنیادی حصہ رہی ہے اور اسے ہندوستان کے آئین نے مزید مضبوطی عطا کی ہے۔ آئین ساز اسمبلی کے مباحثوں کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب برلا نے یاد کیا کہ کس طرح ہر لفظ اور دفعہ پر تفصیل سے غور کیا گیا، جس نے آئین کو جامع اور ویژنری بنایا۔ انہوں نے قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ دستور ساز اسمبلی میں صحت مند بحث کے جذبے کو زندہ رکھیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور اس کا آئین سب سے زیادہ متحرک ہے، جو اپنے وسیع تنوع اور مشکل وقت کے باوجود قوم کو متحد کرتا ہے۔

اسپیکر نے تمام منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ ایوان میں وقار اور نظم و ضبط کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ رکاوٹیں، تعطل، اور بار بار التواء صرف جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں اور عوامی اعتماد کو ختم کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اختلاف رائے فطری ہے لیکن ایوان کو تعطل کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ بات چیت اور مذاکرات سے ہی حل نکلتے ہیں۔

ایوان میں اجلاس کے انعقاد کی تعداد میں کمی، بحث کے لیے محدود وقت، اور بار بار رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، جناب برلا نے ہندوستان کی بحث کے کلچر کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ‘‘ہندوستان کے عوام شور شرابہ نہیں، بلکہ حل چاہتے ہیں۔  تعمیری بحث سے بہتر قوانین بنتے ہیں، بہتر قوانین مؤثر حکمرانی کو یقینی بناتے ہیں، اور مؤثر حکمرانی لوگوں کا اعتماد مضبوط کرتی ہے۔’’

جمہوریت کو گہرا کرنے میں ٹیکنالوجی اور اختراع کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب برلا نے ڈیجیٹل پارلیمنٹ ایپ، نیشنل ای ودھان ایپلی کیشن (این ای وی اے) اور ‘سنسکرت بھاسنی’ جیسے اقدامات کے بارے میں بات کی، جس نے ہندوستان کے کثیر لسانی معاشرے میں قانون سازی کے عمل کو مزید قابل رسائی بنایا ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ہندوستانی پارلیمنٹ کی کارروائی اب نہ صرف ہندی اور انگریزی میں بلکہ 22 ہندوستانی زبانوں میں بھی دستیاب ہے جن میں تمل، تیلگو، کنڑ، ملیالم، مراٹھی اور آسامی شامل ہیں،جس سے یہ ادارہ مزید جامع اور سب کے لئے قابل فہم بن گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن س(ی پی اے )تقریباً 180 دولت مشترکہ اراکین پارلیمنٹ  اور مقننہ کا ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے۔ جناب  اوم برلا سی پی اے انڈیا ریجن ایگزیکٹیو کمیٹی کے سابق صدر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ہندوستان سی پی اے  کا 9واں  ریجن ہے، جس میں 31 ریاستی اور یونین ٹیریٹری شاخیں شامل ہیں۔

اس موقع پر کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ کرناٹک کے وزیر اعلی جناب سدارامیا، کرناٹک قانون ساز کونسل کے چیئرمین،راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین، جناب ہری ونش،  کرناٹک کے نائب وزیر اعلی، جناب ڈی کے شیو کمار نے اجتماع سے خطاب کیا۔ سی پی اے کرناٹک برانچ کے سکریٹری نے شکریہ کے کلیمات ادا کئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ک ا۔ن م۔

U-5917

                          


(Release ID: 2165889) Visitor Counter : 7