بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی انتخابی کمیشن  سی ای او دفاتر کے میڈیا اور کمیونیکیشن افسران کے لیے یک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کرے گا

Posted On: 11 SEP 2025 7:56PM by PIB Delhi

1. 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سی ای او دفاتر کے میڈیا نوڈل آفیسرز (ایم این او) سوشل میڈیا نوڈل آفیسرز (ایس ایم این او) کے لیے ایک روزہ ورکشاپ 12 ستمبر 2025 کو نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار الیکشن کمشنرس  ڈاکٹر سکھ بیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کی موجودگی میں ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔

2. ورکشاپ کا مقصد اس بات پر زور دینا ہے کہ ہندوستان میں انتخابات آئین کے مطابق ہوتے ہیں اور قانونی، حقائق پر مبنی اور اصول پر مبنی معلومات کو بروقت اور مربوط انداز میں پہنچانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

3. غلط معلومات میں حالیہ اضافے کی روشنی میں جو انتخابی عمل کے حوالے سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہے، ورکشاپ کا مقصد ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سی ای اوز کے دفاتر کے مواصلاتی ماحولیاتی نظام کو حقیقت پر مبنی جوابات کے ساتھ گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کرنا ہے۔

4. ورکشاپ 9 اپریل 2025 اور 5 جون 2025 کو نئی دہلی میں آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں پہلے منعقد ہونے والے دو اورینٹیشن پروگراموں سےحاصل ہونے والے تجربات کو تقویت دے گی اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملیوں کا خاکہ بنائے گی کہ انتخاب کنندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بروقت، تصدیق شدہ اور مستند معلومات حاصل ہوں اور وہ غلط معلومات سے گمراہ نہ ہوں۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:5915


(Release ID: 2165832) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Malayalam