سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے 2047 تک وکست بھارت کے حصول کے لیے پائیدار ، سستی اور محفوظ موبیلٹی کے لیے روڈ میپ کا خاکہ پیش کیا


کسانوں سے مسافروں تک: جناب گڈکری نے حیاتی ایندھن، سرکاری  ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی حفاظت کو قومی ترقی کے ساتھ جوڑا

جناب نتن گڈکری نے ترقی کے سفر کو تیز کرنے کے لیے ماحولیات کے لیے ساز گار ایندھن، محفوظ سڑکوں اور مستحکم سرکاری ٹرانسپورٹ کی ضرورت پر زور دیا

Posted On: 11 SEP 2025 3:57PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے پائیدار نقل و حمل کے لیے حکومت کے  نظریہ  کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ"دنیا کی تیسری سب سے بڑی آٹوموبائل انڈسٹری ہونے کے ناطے، ہندوستان کو آرام دہ سرکاری ٹرانسپورٹ  نظام پر توجہ دینی ہوگی۔ ہم فضائی آلودگی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے بی ایس-7 اور سی اے ایف ای معیارات پر عالمی ہم آہنگی برقرار رکھیں گے۔ اس کے علاوہ حیاتیاتی ایندھن کی طرف منتقلی سے خام تیل کی درآمدات کم ہوں گی اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ اسکریپج پالیسی کے نفاذ کے بعد اب تک 3 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں ختم کی جاچکی ہیں، جس سے صنعت، حکومت اور ماحولیات سب کو فائدہ پہنچا ہے۔"

جناب گڈکری سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز (ایس آئی اے ایم) کے 65 ویں سالانہ جلسئہ تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے، جہاں صنعت کے رہنماؤں اور پالیسی سازوں نے 2047 تک وِکست بھارت کے ہدف کے حصول میں پائیدار نقل و حمل کے اہم کردار پر گفتگو کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ"سال کے آخر تک لاجسٹک لاگت واحد ہندسہ میں آ جائے گی۔ سڑکوں کی حفاظت انتہائی اہم ہے۔ اس لیے عوامی شرکت اور این جی اوز کی شمولیت ضروری ہے تاکہ انسانی رویے میں بہتری لا کر حادثات کی روک تھام  کی جا سکے۔ سڑک حادثات میں زخمیوں کی مدد کرنے والوں کو ’راہ ویرز‘ کے طور پر 25,000 روپے کا انعام دیا جائے گا اور حادثہ  کے متاثرین کو ڈیڑھ لاکھ روپے تک کا بیمہ بھی فراہم کیا جائے گا۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –م ع ۔ا ک م)

U. No. 5900


(Release ID: 2165692) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Marathi , Hindi