کارپوریٹ امور کی وزارتت
کارپوریٹ امور کی وزارت نے کمپنیز ایکٹ 2013 کے تحت فاسٹ ٹریک انضمام کے دائرۂ کار کو وسیع کیا
Posted On:
11 SEP 2025 3:56PM by PIB Delhi
کمپنیز ایکٹ 2013 ملک میں کمپنیوں کے قیام، ذمہ داریوں، نظم و نسق اور تحلیل کو منظم کرتا ہے۔ اس ایکٹ کی دفعہ 233 مخصوص کمپنیوں کے انضمام یا ادغام (فاسٹ ٹریک مرجر) کی اجازت دیتی ہے، جو مرکزی حکومت (ریجنل ڈائریکٹرز کو تفویض شدہ اختیارات) کی منظوری کے ذریعے مکمل کیا جا سکتا ہے۔ دفعہ 233(1) کے مطابق انضمام/ڈی مرجر کی اجازت درج ذیل کے درمیان ہے:(i) دو یا اس سے زیادہ چھوٹی کمپنیاں، اور(ii) ہولڈنگ کمپنی اور اس کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی۔دفعہ 233 مرکزی حکومت (ایم سی اے) کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ قواعد کے ذریعے مزید کمپنیوں کی اقسام متعین کرے جو اس فاسٹ ٹریک عمل سے فائدہ اٹھا سکیں۔
کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے اور چھوٹی کمپنیوں و اسٹارٹ اَپ کمپنیوں کو اس سہولت تک رسائی دینے کے لیے، سال 2021 میں کمپنیز (کمپرومائزز، ارینجمنٹس اینڈ امالگمیشنز) رولز 2016 (سی اے اے رولز) میں ترمیم کی گئی، جس کے تحت دائرہ وسیع کرتے ہوئے اجازت دی گئی کہ:(الف) دو یا اس سے زیادہ اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے درمیان، اور(ب) ایک یا ایک سے زیادہ اسٹارٹ اپ کمپنیوں اور ایک یا ایک سے زیادہ چھوٹی کمپنیوں کے درمیان انضمام/ڈی مرجر کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ ستمبر 2024 میں سی اے اے رولز میں مزید ترمیم کے ذریعہ یہ سہولت بھی فراہم کی گئی کہ کوئی غیر ملکی ٹرانسفرر کمپنی (جو بھارت سے باہر قائم ہو اور ہولڈنگ کمپنی ہو) اپنی مکمل ملکیتی ذیلی بھارتی کمپنی کے ساتھ (ریورس فلپنگ) فاسٹ ٹریک مرجر کے عمل کے ذریعے انضمام کر سکے۔
بجٹ تقریر (26-2025) کے پیرا 101 کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس دائرے کو مزید بڑھایا جائے۔ اس مقصد کے لیے اسٹیک ہولڈروں سے مشاورت کے بعد 4 ستمبر 2025 کو سی اے اے رولز میں ترمیم کی گئی۔ اس ترمیم کے تحت درج ذیل اضافی کمپنیوں کو بھی رول 25 کے تحت فاسٹ ٹریک مرجر/ڈی مرجر کے عمل کا اہل بنایا گیا ہے:
- دو یا زیادہ غیر فہرست شدہ کمپنیاں (بشمول سیکشن 8 کمپنیوں کے علاوہ) جو واجب الادا قرضوں، ڈیبینچرز یا ڈپازٹس کی مقررہ حد پر پورا اُترتی ہوں؛
- ہولڈنگ کمپنی اور اس کی ذیلی کمپنیاں، سوائے اُن معاملات کے جہاں ٹرانسفرر کمپنی فہرست شدہ (لسٹڈ) ہو؛
- ایک ہی ہولڈنگ کمپنی کی دو یا زیادہ ذیلی کمپنیاں، سوائے اُن معاملات کے جہاں ٹرانسفرر کمپنی فہرست شدہ (لسٹڈ) ہو۔
اس حوالے سے متعلقہ ترمیمی نوٹیفکیشن (گیزٹ نوٹیفکیشن نمبر (جی ایس آر 603ای) مورخہ 4ستمبر2025 وزارتِ کارپوریٹ امور کی ویب سائٹ(www.mca.gov.in) پر شائع کر دیا گیا ہے۔
(Link:https://www.mca.gov.in/bin/ebook/dms/getdocument?doc=NTYzMDg2MjY0&docCategory=Notifications&type=open)
*****
ش ح-ع و۔ ف ر
UR No-5898
(Release ID: 2165691)
Visitor Counter : 2