وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے اے ڈی ای کے کی چیئرپرسن محترمہ سارہ مسلم سے ملاقات کی۔ طرفین  نے ہندوستان-متحدہ عرب امارات کے تعلیمی روابط کو وسعت دینے، اسکول ایکسچینج اور ہندوستانی  اسکولوں کےنصاب کے سلسلے میں بات چیت کی


وزیر موصوف نے آئی آئی ٹی دہلی کے ابوظہبی کیمپس میں  اولین اوورسیزاٹل انکیوبیشن سینٹر کا آغاز کیا

Posted On: 10 SEP 2025 9:01PM by PIB Delhi

تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان  نے یو اے ای کے اپنے دو روزہ دورے کےدوران اے ڈی ای کے کی صدر محترمہ سارہ مسلم سے ملاقات کی۔ جناب پردھان نے محترمہ سارہ مسلم اور اے ڈی ای کے کا آئی آئی ٹی دہلی کے ابوظہبی کیمپس کے قیام میں تعاون اور متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی نصاب پر مبنی اسکولوں کے سلسلے میں تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔

فریقین نے باہمی تعلیمی ترجیحات پر نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا۔ جناب پردھان نے ہندوستان بھر کے اسکولوں میں دلچسپی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اٹل ٹنکرنگ لیبز کی کامیابی کے ساتھ ساتھ اٹل انکیوبیشن لیبز کو نافذ کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی اسکولوں کے منصوبوں کا اشتراک کیا۔ انہوں نے تعلیم میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی نتیجہ خیز بات چیت کی، جس میں متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی نصاب پر مبنی مزید اسکول کھولنے کے لیے ہندوستانی تارکین وطن کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا اور اسکول کی سطح سے ہی طلبہ کے دو طرفہ تبادلے کو آسان بنانا شامل ہے۔ جناب پردھان نے محترمہ سارا مسلم کی تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے اور تعلیم کو دو طرفہ تعلقات کے سب سے مضبوط ستونوں میں سے ایک بنانے کی آمادگی کی تعریف کی۔

1.jpg

وزیر موصوف نے آئی آئی ٹی دہلی ابوظہبی کیمپس میں پرتپاک استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ کا ان کا دوسرا دورہ ہے اور کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ یہ ایک تصور سے ایک مکمل کیمپس میں تبدیل ہوگیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آئی آئی ٹی دہلی کی باوقار میراث کے ساتھ، ادارے نے علم اور تحقیق کی روشنی اور ہندوستان-یو اے ای علمی شراکت داری کے ایک روشن مینار کے طور پر کام کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئی آئی ٹی دہلی ابوظہبی کے وژن سے حقیقت تک کے سفر سے گزرنا ان کے لیے ذاتی طور پر اطمینان بخش لمحہ ہے۔

2.jpg

جناب پردھان نے آئی آئی ٹی دہلی ابوظہبی کی تعلیمی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر ایک پریزنٹیشن کو دیکھا۔ انہوں نے صنعت سے متعلقہ انجینئرنگ پروگرام اور تعلیمی تجربات فراہم کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی ٹی دہلی ابوظہبی ایک عالمی معیار کے ادارے کے طور پر ترقی کرے گا اور انجینئرنگ، ٹیکنالوجی، توانائی، پائیداری، اے آئی اور دیگر مستقبل کے شعبوں میں عالمی رہنماؤں کی تربیت کرے گا۔ وزیر موصوف کو ہندوستان، متحدہ عرب امارات اور دیگر بین الاقوامی طلباء پر مشتمل طلباء کے ذریعہ متحرک کیمپس کے گائیڈڈ ٹور پر لے جایا گیا۔ اپنے دورے کے دوران، انہوں نے کلاس روم اور مختلف لیبارٹریوں میں طلباء سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ترین سہولیات اور جامع تعلیمی ماحول تعلیمی سفر کوآگے بڑھاتا ہے اور طلباء کے لیے گھر سے دور رہنے کے تجربے میں معاون ہوتا ہے۔ انہوں نے آئی آئی ٹی دہلی ابوظہبی کیمپس میں طلباء برادریوں کے امتزاج کی تعریف کی۔

3.jpg

4.jpg

5.jpg

جناب پردھان نے آئی آئی ٹی دہلی ابوظہبی کیمپس میں اٹل انکیوبیشن سنٹر (اے آئی سی) کا افتتاح کیا، یہ پہلا اے آئی سی ہے جس کی میزبانی بیرون ملک کسی ہندوستانی ادارے میں کی گئی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ آئی آئی ٹی دہلی ابوظہبی میں اے آئی سی ہندوستانی اور متحدہ عرب امارات دونوں کے اختراع کاروں کے ذریعہ مشترکہ اسٹارٹ اپس اور تحقیق کی قیادت والے منصوبوں کو فروغ دے گا اور ڈیپ ٹیک، اے آئی، صاف توانائی، صحت کی دیکھ بھال اور باہمی اہمیت کے دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بھی فروغ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معیار کی انکیوبیشن سہولیات فراہم کرنے والا اے آئی سی ہندوستانی اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کے لیے مشرق وسطیٰ کے بازاروں کے لیے ایک گیٹ وے کے طور پر بھی کام کرے گا۔

6.jpg

7.jpg

جناب پردھان نے آئی آئی ٹی دہلی ابوظہبی میں کیمیکل انجینئرنگ اور توانائی اور پائیداری میں بی.ٹیک اور پی ایچ ڈی پروگراموں کا آغاز کیا۔ انہوں نے طلباء کو اپنی تعلیم کو آگے بڑھانے کے لیے آئی آئی ٹی دہلی ابوظہبی کا انتخاب کرنے پر مبارکباد پیش کی اور آج جوڑے گئے نئے تعلیمی ابواب پر بھی مبارکباد دی۔ وزیر موصوف نے اس اعتماد کا  اظہار کیا کہ آئی آئی ٹی دہلی ابو ظہبی کے طلباء نہ صرف نمایاں کارنامے انجام دیں گے بلکہ عالمی خوشحالی اور بھلائی کے لیے نئے سنگِ میل بھی قائم کریں گے۔ انہوں نے کیمپس میں طلباء کی جانب سے بنائی گئی رنگارنگ اور تخلیقی رنگولی کی بھی تعریف کی۔

8.jpg

9.jpg

10.jpg

وزیر موصوف نے سمبیوسس یونیورسٹی کے دبئی کیمپس کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی، جو کہ متحدہ عرب امارات میں کامیاب آپریشن کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ وزیر موصوف نے بیرون ملک معیاری ہندوستانی اعلیٰ تعلیم کو وسعت دینے اور علمی مہارت کو فروغ دینے میں ان کی قابل ستائش کوششوں کے لئے انہیں مبارکباد دی۔

***

ش ح۔ ک ا ۔ ن م

U.NO.5878


(Release ID: 2165571) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Malayalam