اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی امور کی وزارت نےکیرالہ کے کوچی میں لوک سموردھن پرو کے 5ویں ایڈیشن کا کامیابی کے ساتھ اہتمام کیا

Posted On: 08 SEP 2025 8:51PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی اقلیتی امور کی وزارت نے 26 اگست سے 4 ستمبر 2025 تک کیرالہ کے کوچی میں میرین ڈرائی ایگزیبیشن ایریا میں لوک سموردھن پرَو کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام  پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وی آئی کے اے ایس)  کے تحت منعقد کیا گیا، جس کا مقصد اقلیتی کمیونٹی کے دستکاروں، ہنر مندوں، بنکروں اور خوراک کے ماہرین کو مارکیٹ سے جوڑنے، ان کی شناخت بڑھانے اور معاشی خودمختاری فراہم کرنے کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔

اقلیتی امور، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت جناب جارج  کورین  نے 27 اگست 2025 کواس پروگرام کا افتتاح کیا ۔25 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والےدستکاروں کے  100 اسٹالز پر دستکاری کے بہت سے نمونوں جیسے  بلو پوٹری (راجستھان)، چناپٹنا کھلونے (کرناٹک)، نیٹی پتّم (کیرالہ)، بنارسی زری اور چکن کاری (اتر پردیش)، پھول کاری (پنجاب)، بستر آئرن کرافٹ (چھتیس گڑھ)، مدھوبنی پینٹنگس (بہار)  اور لکڑی کی کندہ کاری، کشیدہ کاری، جوٹ ورک، لکور آرٹ، موتی، ناریل کے ریشے اور قبائلی بُناوٹی اشیاء وغیرہ کی گئی۔

مزید برآں، چھ ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے متعلق 14 فوڈ اسٹالز نے راجستھان، بہار، گجرات، کیرالہ، اتر پردیش اور بہار کی روایتی لذیذ اشیاء فراہم کیں، جن میں اسٹریٹ فوڈ، بیکری مصنوعات، اچار، اور آیورویدک مصنوعات شامل تھیں۔

پروگرام میں 49 خواتین، 50 مرد، اور 1 ٹرانس جینڈر دستکارنے شرکت کی؛ جبکہ 8 خواتین اور 6 مرد خوراک کے ماہرین نے حصہ لیا، جو تقریب کی شمولیتی نوعیت کو ظاہر کرتا ہے۔ تقریب کے مختلف دنوں کے دوران  ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے تاکہ آنے والے لوگ بھارت کی بھرپور ثقافتی وراثت کا مشاہدہ کر سکیں۔

اس 10 روزہ فیسٹیول میں 46,000 سے زائد لوگوں نے شرکت کی، جو عوامی دلچسپی اور پذیرائی کا مظہر ہے۔ حصہ لینے والے دستکاروں نے 66 لاکھ روپے سے زائد کی فروخت کی رپورٹ دی، جبکہ خوراک کے ماہرین نے 12 لاکھ روپے سے زائد کی فروخت ریکارڈ کی، جو حقیقی اور قابل ملاحظہ معاشی فوائد کی عکاسی کرتی ہے۔

لوک سموردھن پرَو، اپنی پچھلی ایڈیشنز میں اقلیتی کمیونٹیز کے روایتی ہنر، مہارتوں اور کھانوں کے فروغ کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ پائیدار کاروباری مواقع اور ثقافتی تبادلے کے ذریعے یہ پروگرام حکومت ہند کے وژن “سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس” کو تقویت دیتا ہے۔ کوچی میں پانچویں ایڈیشن نےشمولیتی ترقی، روزگار پیدا کرنے ،ثقافتی تحفظ اوراس طرح ایک آتم نر بھر بھارت  کے حصول کے تئیں وزارت کے عزم کو مزید تقویت بخشی۔

***

ش ح۔ک ا۔ ج ا

 U-5785


(Release ID: 2164873) Visitor Counter : 8