بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب  سربانند سونووال نے ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر دریائےبرہم پتر پر‘بِسٹرنا پارور’ موسیقی کے سفرکا آغاز کیا


بھوپین دا کی آواز حب الوطنی کے لازوال جذبے اور ایک خودکفیل ہندوستان کے خواب کی علامت تھی: جناب  سربانند سونووال

بسٹرنا  پارور سَدیہ سے دھوبری تک کا سفر طے کرے گی۔ برہم پتر کے شاعر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یہ تقریب چار گھاٹوں - بوگی بیل، تیز پور، گوہاٹی اور جوگی گھوپا پر منعقد ہوگی

Posted On: 08 SEP 2025 9:59PM by PIB Delhi

بھارت رتن ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کی صد سالہ پیدائش کی یاد میں، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت کے تحت ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی) نے ایک منفرد ثقافتی اقدام کا آغاز کیا ہے، جس کا عنوان ‘‘بسٹرنا پارور:سدیہ سے دھوبری تک کا موسیقی کا سفر’’تھا۔یہ سفر آج تنسکیا کے گوئیجان گھاٹ سے رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ شروع ہوا، جسے دریائے برہم پتر کے شاعر کو خراجِ عقیدت پیش کرنےکیلئے شروع کیاگیا ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہ کےمرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا:‘‘بھارت رتن ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا بھارت کے عظیم ترین سپوتوں میں سے ایک تھے، جن کی دلکش آواز اور لازوال تخلیقات نے آسام اور شمال مشرقی بھارت کی ثقافتی وراثت کو عالمی سطح پر پہنچایا۔ ان کے نغمے، جو اتحاد، انسانیت اور بھائی چارے کے پیغام سے سرشار تھے، ہمیشہ عوام کے دلوں میں گونجتے رہیں گے۔ بھوپین دا کی آواز حب الوطنی کی ابدی روح اور ایک بااختیار بھارت کے خواب کی نمائندہ تھی۔ ان کی صد سالہ پیدائش کے اس فخر کے موقع پر ہم اس عظیم ثقافتی شخصیت کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے دریائے برہم پتر کے کنارے بسنے والے عوام کی خوشیوں اور غموں کو آواز بخشی۔ یہ دریا، جس نے ان کے بیشتر کام کو متاثر کیا، اس سفر کے ذریعے ایک بار پھر ان کی تخلیقات کی یاد دلا رہا ہے،  جو ان کے آفاقی ورثے کا جشن ہے اور نئی نسل کواس سے روشناس کرا رہا  ہے۔’’

اس تقریب نے ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کی یاد میں برہم پتر کے ساتھ دریا کے سفر کا آغاز کیا، جس میں ایک ثقافتی دستہ اور ایک میوزیکل بینڈ جہاز پر سفر کر رہا تھا۔

گوئیجان گھاٹ پر منعقد افتتاحی تقریب میں مدعو معززین کو خوش آمدید کہا گیا۔ مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے اس موقع پر ایک ویڈیو پیغام بھی مشترک کیا ہے۔ممتاز فنکاروں میں پدما دولال مانکی، دھرمیندر بروا اور کاجل دیو سمیت نامور فنکاروں نے موسیقی کی پرفارمنس پیش کی۔ اس پروگرام میں چبوا کے ایم ایل اے پوناکن باروا، آسام اسٹیٹ ہاؤسنگ بورڈ کے چیئرمین پلک گوہین، آسام اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری لکھیا کوں ور، مورن خودمختار کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ممبر ارون جیوتی مورن، تینسکیا میونسپل بورڈ چیئرمین پلک چیتیا سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

شام کو بعد میں، یہ سفر ڈبرو گڑھ کے بوگی بیل گھاٹ پہنچا، جہاں بھارت رتن ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کی صد سالہ تقریب ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کے ذریعے منائی گئی۔ اس پروگرام میں کوئز اور پینٹنگ جیسے مقابلوں کے ساتھ ساتھ نامور موسیقاروں اور شخصیات بشمول سمر ہزاریکا، سید سدولہ، لوہت گوگوئی، ہریشی کیش گوسوامی اور مہاراشٹر کے راگنی کاوتھیکر کی جانب سےخراج تحسین پیش کئے گئے۔

مورن، موٹوک، ٹی ٹرائب، سونوال کچھاری، ہاجونگ اور چوٹیا سمیت مختلف برادریوں نے ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ ممتاز گلوکارہ نیلاکشی نیوگ نے ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کے لازوال گیت گا کر محفل کو مزید روح پرور بنا دیا۔ اس تقریب میں خووانگ کے رکنِ اسمبلی چکردھر گوگوئی، ڈائریکٹر (انچارج) آئی ڈبلیو اے آئی پروبین بورا، ڈپٹی میئرڈبروگڑھ میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی) اجّول فوکن، چیئرمین آسام ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (اے ٹی ڈی سی) رتُوپرنا بورو اور چیئرمین آسام پیٹروکیمیکلز لمیٹڈ بیکل ڈیکا سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

یہ پروگرام، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں  کی وزارت کے تحت ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا  کی طرف سے پیش کیا گیاہے، جسے ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کی لازوال شراکتوں کا جشن مناتے ہوئے آسام کے متعدد مقامات پر منعقد کیاجائےگا۔ ان کے نغمے برہمپترا اور اس کی معاون ندیوں کے آس پاس رہنے والے لوگوں کی زندگیوں اور جدوجہد کی عکاسی کرتے ہیں، جو آسام کے متنوع سماجی و ثقافتی تانے بانے کو برابری اور سماجی انصاف کے آفاقی پیغامات کے ساتھ بُنتے ہیں۔

ڈاکٹر ہزاریکا کا غیر معمولی ورثہ، بالکل دریائے برہم پتر کی وسعت کی طرح، آسام اور بھارت کی ثقافتی میراث کو عالمی سطح تک لے گیا۔ ایک ثقافتی وحدت کے پیامبر اور شمال مشرق کے علمبردار کی حیثیت سے، ان کی صد سالہ پیدائش کا جشن اس غیر معمولی دریائی سفر کے ذریعے منایا جا رہا ہے—جو موسیقی اور تقریبات کے ذریعہ برادریوں کو ایک ساتھ جوڑتا ہے۔

طے شدہ پروگرام:

• بوگیبیل، ڈبروگڑھ – 8 ستمبر

• سیل گھاٹ، تیز پور - 11 ستمبر

• پانڈو، گوہاٹی - 15 ستمبر

  • آئی ڈبلیو اے آئی جیٹی، جوگی گھوپا

********

 

 

ش ح۔ک ا۔ ج ا

 U-5784


(Release ID: 2164863) Visitor Counter : 5