بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے الیسن ٹرانسمیشن ہولڈنگز، اِنک کے ذریعہ ڈانا اِنکارپوریٹڈ کے آف ہائی وے بزنس کے حصول کی منظوری دے دی ہے
Posted On:
09 SEP 2025 10:42AM by PIB Delhi
بھارتی مسابقتی کمیشن(سی سی آئی) نے ایلیسن ٹرانسمیشن ہولڈنگز اِنک کے ذریعہ ڈانا اِنکارپوریٹڈ کے آف ہائی وے بزنس کو حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ مجوزہ امتزاج، ڈانا اِنکارپوریٹڈ کے آف ہائی وے بزنس (ڈانا او ایچ) کو الیسن ٹرانسمیشن ہولڈنگز اِنکارپوریشن (الیسن) کے ذریعہ حاصل کرنے سے متعلق ہے۔
الیسن ایک عالمی ادارہ ہے جو گاڑیوں کے پروپلشن سلوشنز، ٹرانسمیشنز اور برقی پروپلشن سسٹمز ڈیزائن اور تیار کرتا ہے۔ الیسن کی زیادہ تر مصنوعات کمرشل وہیکلز (یعنی آن ہائی وے ایپلیکیشنز) میں استعمال ہوتی ہیں، جبکہ ان کا ایک چھوٹا حصہ آف ہائی وے گاڑیوں (جیسے تعمیرات، جنگلات، کان کنی، زراعت اور دیگر صنعتی شعبوں میں استعمال ہونے والی گاڑیاں) میں استعمال کیا جاتا ہے۔
الیسن کا صدر دفتر انڈیاناپولس، انڈیانا، امریکہ میں واقع ہے اور یہ دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں موجود ہے۔ بھارت میں الیسن کی ایک ذیلی کمپنی ہے جس کا نام الیسن ٹرانسمیشن انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ ہے۔
ڈانا او ایچ کو آف ہائی وے ڈرائیو ٹرین، ٹرانسمیشنز اور پروپلشن سلوشنز کی تیاری اور سپلائی میں مہارت ہے اور مختلف صنعتوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ ڈانا او ایچ دنیا کے 25 سے زائد ممالک میں کام کررہا ہے اور اس کا صارفین کا ایک وسیع عالمی نیٹ ورک موجود ہے۔ اس کے کئی ممالک میں مینوفیکچرنگ پلانٹس بھی ہیں۔بھارت میں ڈانا کی تین ذیلی کمپنیاں ہیں جو اس مجوزہ لین دین کا حصہ ہیں، یہ کمپنیاں گرازیانو ٹرانسمیشنی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ’ ڈانا انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ،ڈانا انڈیا ٹیکنیکل سینٹر پرائیویٹ لمیٹڈ ہیں۔کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح – ع ح-ع ن)
U. No. 5789
(Release ID: 2164846)
Visitor Counter : 2