سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
کلسٹرول مستقبل کے الیکٹرانکس کو توانائی فراہم کر سکتا ہے
Posted On:
08 SEP 2025 5:41PM by PIB Delhi
کلسٹرول کو الیکٹرانز کے اسپن کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے— ایک غیر مرئی کوانٹم خصوصیت جو توانائی کی بچت کرنے والے اگلی نسل کے سپنٹرونک آلات کی ترقی میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
کلسٹرول، چربی نما مادہ جو عموماً دل کی بیماریوں سے منسلک ہوتا ہے، سپرمولیکیولر بنیاد پر مبنی سپنٹرونک مواد تیار کرنے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔
ایسا اس لیے ممکن ہے کیونکہ اپنی اندرونی ہینڈنیس (چیریلٹی) اور لچک کی وجہ سے یہ مالیکیولر خصوصیات پر درست کنٹرول فراہم کرتا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف نینو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی این ایس ٹی)، موہالی کے سائنسدانوں نے، جو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کےمحکمہ کا خود مختار ادارہ ہے، مستقبل کی کوانٹم ٹیکنالوجیز اور سپنٹرونک ایپلیکیشنز کے لیے کلسٹرول پر مبنی نینومواد کو جدید پلیٹ فارمز کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
ایک کوانٹم خصوصیت جو اگلی نسل کے الیکٹرانکس کے لیے انتہائی اہم ہے،یہ مواد الیکٹرانز کے اسپن کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر امت کمار منڈل کی قیادت میں سائنسدانوں کی ٹیم نے دھات کے آئنز کو آرگینک فریم ورک کے ساتھ ملا کر دکھایا کہ کس طرح کسی مواد کی الیکٹرانز کو ان کے مقناطیسی ’’اسپن‘‘ کی سمت کے مطابق الگ کرنے کی صلاحیت حاصل ہوتی ہے، اس کے لیے دھات کے آئنز کی قسم اور مقدار کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔
تصویر میں: ڈاکٹر امت کمار منڈل اور ان کی ٹیم
کلسٹرول کو مختلف دھات کے آئنز کے ساتھ ملا کر، محققین نے ایسے نینومواد تیار کیے جو الیکٹران کے اسپن کو منتخب طور پر فلٹر کر سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک ہی نظام میں دونوں اسپن کی سمت کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک آسان کیمیائی تبدیلی یا غیر چیریل کیمیائی محرک کے ذریعے سائنسدان اسپن معلومات کے فلو کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ ان کے نتائج حال ہی میں کیمسٹری آف میٹریلس میں شائع ہوئے ہیں۔
یہ کیمیائی ایک ایسی مضبوط اور نفیس تکنیک فراہم کرتی ہے جو قابلِ ایڈجسٹ ہے ۔ا سپن معلومات کو اعلیٰ درستگی کے ساتھ کنٹرول کیا جا سکتا ہے، جو جدید کوانٹم اور اسپن ٹیکنالوجیز کے لیے حیاتیاتی مواد (بائیومیٹریلس) کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتی ہے۔
یہ توانائی کی بچت کرنے والے میموری چپس کے فروغ کی راہ ہموار کر سکتا ہے جو ماحول کے لیے ساز گار ٹیکنالوجی اور بائیو الیکٹرانک ڈیوائسز کے لیے مفید ہوں گے، کیونکہ اسپن پر مبنی مواد مالیکیولز کو انتہائی درستگی کے ساتھ الگ کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
****
ش ح۔ش م۔ ش ت
U NO: 5773
(Release ID: 2164748)
Visitor Counter : 2