ارضیاتی سائنس کی وزارت
وفاقی وزیر برائے ارضیاتی سائنس ڈاکٹر جیتندر سنگھ کی چین میں منعقدہ انٹرنیشنل ارتھ سائنسز اولمپیاڈ میں انعام یافتہ طلبہ پر مشتمل بھارتی ٹیم کو مبارکباد پیش
ٹیم انڈیا نے اس عالمی شہرت یافتہ اولمپیاڈ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کل 7 تمغے جیتے جن میں سونے کا ایک، چاندی کے چار اور کانسے کے دو میڈل شامل ہیں
ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے نوجوانوں کے اندر موجود ترقی کی خواہش کو سراہا جو درجہ دوم اور درجہ سوم شہروں سے بھی ابھر کر سامنے آ رہی ہے اور جسے اسٹارٹ اپ انقلاب نے نئی توانائی بخشی ہے
انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 نے نوجوان ذہنوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ اس نے انہیں روایتی مضامین کی رکاوٹوں سے آزاد کر کے نئے مواقع فراہم کیے
وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو ابھرنے والے شعبوں جیسے کہ ارضیاتی علوم، بایوٹیکنالوجی، خلائی سائنسز اور اسٹارٹ اپ پر مبنی خود روزگاری کی طرف متوجہ ہونا چاہیے
ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ حکومت کے نئے پروگراموں اور مراعات سے فائدہ اٹھائیں جن میں وگیان جیوتی، اسکالرشپس، فیلوشپس اور ریسرچ گرانٹس شامل ہیں
Posted On:
07 SEP 2025 1:16PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ارضی علوم، وزیر مملکت برائے وزیر اعظم دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشنز، ایٹمی توانائی اور خلائی امور ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے 8 تا 16 اگست 2025 کو چین کے جینِنگ میں منعقدہ 18ویں انٹرنیشنل ارتھ سائنس اولمپیاڈ (آئی ای ایس او – 2025) میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والی بھارتی طلبہ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ٹیم انڈیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 7 تمغے جیتے، جن میں سونے کا ایک، چاندی کے چار اور کانسے کے دو میڈل شامل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل جیو سائنس یوتھ موومنٹ (آئی-جی وائی ایم) رپورٹر زمرے میں تیسرا انعام بھی حاصل کیا۔
فاتح طلبہ میں ریانش گپتا (ست پال مِتّل اسکول، لدھیانہ، پنجاب) – گولڈ، سلور اور آئی-جی وائی ایم تیسرا انعام، چاروورات بینس (ایم جی این پبلک اسکول، کپور تھلا، پنجاب) – 2 سلور، 1 برونز، آپم ندھی پانڈے (پی ایم شری کے وی نمبر 1، جے پور، راجستھان) – 1 سلور، پرینشی گھنگھاس (ایم ڈی اندراپرستھ سینئر سیکنڈری پبلک اسکول، دہلی) – 1 برونز شامل تھے۔
ان طلبہ کی رہنمائی پروفیسر دیویش والیا اور پروفیسر ہیما اچیوتھن نے کی، جبکہ ڈاکٹر جگویر سنگھ (سائنٹسٹ-جی) مبصر کے طور پر موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے ان نوجوان کامیاب طلبہ کو قوم کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ نتائج بھارتی نوجوانوں کی نئی حوصلہ مندانہ امنگ کی عکاسی کرتے ہیں، جو خاص طور پر درجہ دوم اور درجہ سوم شہروں سے بھارت کے گزشتہ دہائی کے اسٹارٹ اپ انقلاب کے بعد ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔
وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی – 2020) نے نوجوان ذہنوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، کیونکہ اس نے انہیں سخت روایتی مضامین کی قید سے آزاد کر کے مختلف علوم کو دریافت کرنے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ ان کے مطابق یہ رجحان ایک بڑے پیراڈائم شفٹ کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے تحت روایتی کورسز سے نکل کر نوجوان جدید ترین شعبوں جیسے کہ ارضی علوم، بایوٹیکنالوجی، خلائی ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ پر مبنی خود روزگاری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مواقع، مثلاً وگیان جیوتی، اسکالرشپس، فیلوشپس اور ریسرچ گرانٹس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ وہ اپنے خیالات کو وسعت دے سکیں اور انہیں معاشرے کے لیے کارآمد بنا سکیں۔
وزارتِ ارضی علوم کے سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن نے اس موقع پر بتایا کہ وزارت ہر سال طلبہ کی آئی ای ایس او میں شرکت کے لیے مدد کرتی ہے اور اس کے لیے پورے بھارت میں 300 مراکز پر انڈین نیشنل ارتھ سائنس اولمپیاڈ (آئی این ای ایس او) کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ تقریباً 30 منتخب طلبہ میں سے 4 کو بین الاقوامی سطح پر بھارت کی نمائندگی کے لیے چُنا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں آئی ای ایس او میں بھارت کی کارکردگی نہایت حوصلہ افزا رہی ہے۔
ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے طلبہ کو یہ نصیحت بھی کی کہ وہ اپنی کوششوں کو صرف مقابلے جیتنے تک محدود نہ رکھیں، بلکہ اپنے ویژن کو وسیع کریں اور اپنی اختراعات کو حقیقی زندگی کے مسائل حل کرنے میں استعمال کریں تاکہ عوام کی بھلائی ہو سکے۔
انٹرنیشنل ارتھ سائنس اولمپیاڈ (آئی ای ایس او) کا قیام 2003 میں انٹرنیشنل جیو سائنس ایجوکیشن آرگنائزیشن (آئی جی ای او) نے کیا تھا۔ یہ ایک سالانہ عالمی مقابلہ ہے جس میں جماعت نہم تا بارہویں کے طلبہ شریک ہوتے ہیں۔ بھارت نے 2007 سے اس میں شرکت شروع کی اور 2013 میں اس کی 10ویں ایڈیشن کی میزبانی میسور میں کی۔
*****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-5738
(Release ID: 2164489)
Visitor Counter : 2