امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خوراک اور صارفین کے امور کے مرکزی وزیر 10 ستمبر کو نیشنل ٹیسٹ ہاؤس، غازی آباد میں جدید ترین کیمیاوی تجربہ گاہ کا افتتاح کریں گے


این اے بی ایل سے منظور شدہ یہ کیمیاوی تجربہ گاہ تعمیرات، پیکجنگ، پانی اور کھادوں کے معاملے میں عمدگی اور سلامتی کو یقینی بنائے گی

نیشنل ٹیسٹ ہاؤس (این ٹی ایچ) جدید ترین کیمیاوی جانچ کے ذریعہ سلامتی، کوالٹی اور تعمیل کو یقینی بناتا ہے

Posted On: 07 SEP 2025 12:13PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نئی دہلی میں 10 ستمبر 2025 کو ایک تقریب کے دوران نیشنل ٹیسٹ ہاؤس (این ٹی ایچ) واقع غازی آباد میں نو تعمیر شدہ جدید ترین کیمیاوی تجربہ گاہ کا افتتاح کریں گے۔

یہ تجربہ گاہ ڈبہ بند پینے کے پانی ، منرل واٹر، خوراک ڈبہ بندی سے متعلق اشیاء، المونیم اور تانبے تہہ والے تار، کوئلہ، پیٹرولیم کوک، تارکول، تامچینی پینٹس، اینٹی اسکڈ مصنوعات ، فلٹریشن میڈیا جیسے ریت اور بجری کے ساتھ ساتھ سفید اور رنگین چاک فراہم  کرے گی۔

یہ کیمیاوی تجربہ گاہ عمارتوں کی تعمیرات میں استعمال ہونے والے سازو سامان، سیمنت، پانی، دھاتوں، بھرت، پیپر، پلاسٹک، نامیاتی مصنوعات اور کھادوں سمیت متعدد اشیاء کی جانچ میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔ اس تجربہ گاہ کو آئی ایس اوْآئی ای سی 17025:2017 کے تحت این اے بی ایل سے منظوری حاصل ہے۔ اس کے علاوہ لیباریٹری اسکیم سے باہر بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس (بی آئی ایس)، فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈس اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی)، اور فرٹیلائزر (کنٹرول) آرڈر، 1985 سے بھی منظوری حاصل ہے۔

تجربہ گاہ جدید ترین آلات سے لیس ہے، جن میں اٹامک ابسورپشن اسپیکٹرومیٹر (اے اے ایس)، انڈکٹیو کپلڈ پلازما – اٹامک ایمیشن اسپیکٹروسکوپی (آئی سی پی – اے ای ایس)، آپٹیکل ایمیشن اسپیکٹرو میٹر (او ای ایس)، گیس کرومیٹوگرافی – ماس اسپیکٹرومیٹری (جی سی – ایم ایس) اور ہائی پی پی ایل ایم ایس، لیبارٹری آئن کرومیٹوگراف شامل ہیں۔ یہ جدید سہولیات لیبارٹری کو مختلف شعبوں میں نفیس اور انتہائی درست تجزیہ کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ یہ تجربہ گاہ یونیورسٹیوں، انجینئرنگ کالجوں اور صنعتوں کو تربیت، تحقیق اور جانچ کی معاونت بھی پیش کرتی ہے، اس طرح سائنسی اور صنعتی ماحولیاتی نظام کو تقویت ملتی ہے۔

مزید برآں، لیبارٹری کا مقصد اپنی جانچ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینا ہے۔ کچھ اہم منصوبوں میں فورٹیفائیڈ فوڈ پروڈکٹس کی جانچ کی سہولیات شامل ہیں جیسے کہ فورٹیفائیڈ گندم کا آٹا، ریفائنڈ آٹا (مائدہ)، گری دار میوے، خوردنی تیل، اور وٹامن اے اور ڈی سے بھرپور نمک تاکہ صنعت کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر عوام کی خدمت کی جاسکے۔ لیبارٹری مختلف مسالوں کی جانچ شروع کرنے اور کھانے کی مصنوعات میں مائیکرو نیوٹرینٹ تجزیہ کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے، اس طرح صحت عامہ، خوراک کی حفاظت اور کوالٹی ایشورنس میں اس کے تعاون کو وسیع کیا جائے گا۔

1977 میں قائم کیا گیا نیشنل ٹیسٹ ہاؤس (این ٹی ایچ) انجنیئرنگ کے مختلف شعبوں میں اعلیٰ معیاری جانچ اور پیمائش کے آلات کی غلطیوں کا پتہ لگانے سے متعلق  خدمات کے لیے ایک قابل بھروسہ ادارہ  ثابت ہوا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5736


(Release ID: 2164478) Visitor Counter : 2