وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس کدمت کی پاپوا نیو گنی کے پچاسویں یومِ آزادی پر موبائل فلیٹ ریویو کی قیادت

Posted On: 06 SEP 2025 6:09PM by PIB Delhi

دوستی اور بحری شراکت داری کے ایک شاندار مظاہرے میں آئی این ایس کدمت، جو کہ مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ اینٹی سب میرین وارفیئر کورویٹ ہے، کو یہ اعزاز دیا گیا کہ وہ 4 ستمبر 2025 کو پاپوا نیو گنی کی پچاسویں یومِ آزادی کی تقریبات کے حصے کے طور پر موبائل فلیٹ ریویو کی قیادت اور انعقاد کرے۔

تقریبی بحری دستے میں آئی این ایس کدمت بطور قائد جہاز شامل تھا جبکہ اس کے ساتھ ایف این ایس آگست بینبگ، ایچ ایم پی این جی ایس گلبرٹ ٹوروپو، ایچ ایم پی این جی ایس ٹیڈ دیرو، ایچ ایم پی این جی ایس روکس لوکینا، وی او ای اے نقاہو کولا اور ایچ ایم اے ایس چلڈرز بھی شریک تھے۔

یہ ایک کثیر القومی اور کثیر النوع بحری تقریب تھی جو پورٹ موسبی کی بندرگاہ کے حدود میں منعقد کی گئی۔ آئی این ایس کدمت نے آفیسر کنڈکٹنگ دی سیریل (او سی ایس) کے طور پر اس تقریب سے جڑے مختلف چیلنجز کو نہایت مہارت سے انجام دیا۔ یکم ستمبر کو یہ ذمہ داری ملنے کے بعد تمام جنگی جہازوں کے لیے ایک تفصیلی بریفنگ کی گئی اور واضح احکامات جاری کیے گئے تاکہ تقریب کا انعقاد محفوظ اور جہازوں کی نقل و حرکت درست انداز میں ہو۔

بندرگاہ میں کی گئی بھرپور تیاری کے نتیجے میں پانچ ممالک کی نمائندگی کرنے والے سات جنگی جہاز ایک قطار میں 600 گز کے فاصلے پر نہایت درستگی کے ساتھ روانہ ہوئے اور مقررہ وقت پر اپنے سلامی کے مقامات پر پہنچے۔ اس کے بعد تمام جہاز بحفاظت کنارے سے جاملے اور تقریب کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔

اس تقریب کا انعقاد بھارتی بحریہ کی اس صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے کہ وہ کثیر القومی ماحول میں بخوبی کام کرسکتی ہے، جو اس کی اعلیٰ تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ فورس کے طور پر پہچان کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھارت - بحر الکاہل خطے کی ہم خیال بحری افواج کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی اور بھارتی بحریہ کے ’’ترجیحی سیکیورٹی پارٹنر‘‘ کے طور پر ابھرتے ہوئے مقام کو بھی نمایاں کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(1)KTWY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(4)(1)QH9R.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(5)UGUJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(6)J6EW.jpg

*****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 5729


(Release ID: 2164406) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil