سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
بین الاقوامی مرکز برائے جینیاتی انجینئرنگ اور حیاتیاتی تکنالوجی (آئی سی جی ای بی ) نئی دہلی نے بایو ای 3 پالیسی کی اولین سالگرہ منائی
Posted On:
06 SEP 2025 10:47AM by PIB Delhi
بین الاقوامی مرکز برائے جینیاتی انجینئرنگ اور حیاتیاتی تکنالوجی(آئی سی جی ای بی)، نئی دہلی نے آج بایو ای3 پالیسی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر، BioE3@1 کی میزبانی کی جو کہ حکومت ہند کی جانب سے بایو ٹیکنالوجی کو معیشت، ماحولیات اور روزگار کے ساتھ مربوط کرنے کی ایک اہم پہل قدمی ہے۔ اس پروگرام نے سرکردہ قومی تحقیقی اداروں اور صنعت کے رہنماؤں کو اکٹھا کیا تاکہ زراعت اور صاف توانائی میں اختراعات کی لیب سے مارکیٹ منتقلی کو تیز کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
’’موسم کی نیرنگیوں کو برداشت کرنے کے قابل زراعت اور صاف ستھری توانائی کے لیے ادارے اور صنعت کے مابین بات چیت‘‘ کے موضوع پر یہ تقریب سرکردہ قومی تحقیقی اداروں کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ ان اداروں میں قومی ادارہ برائے زرعی خوراک بایوٹکنالوجی (این اے بی آئی)، موہالی؛ پودوں کی جینوم تحقیق کے قومی ادارے (این آئی پی جی آر)، نئی دہلی؛ جانوروں کی بایو ٹکنالوجی کے قومی ادارے (این آئی اے بی)، حیدرآباد؛ جراثیم کش ادویات کی تیاری سے متعلق ٹکنالوجی کے ادارے (آئی پی ایف ٹی)، گروگرام؛ اور مقامی مرکز برائے بایوٹکنالوجی (آر سی بی)، فریدآباد شامل تھے۔
اس پروگرام میں بلرام چینی ملس، پرساد سیڈس پرائیویٹ لمیٹڈ، نازی ویڈو سیڈس پرائیویٹ لمیٹڈ، بایوسیڈس، مین کائنڈ ایگرو اور انسیکٹیسائڈس انڈیا لمیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے صنعتی قائدین کی فعال شرکت ملاحظہ کی گئی۔ یہ تقریب بھارت کی حیاتیاتی معیشت کو مضبوطی فراہم کرنے میں سائنٹفک تحقیق اور صنعتی اطلاق کے مابین افزوں اشتراک کو اجاگر کرتی ہے۔
تقریب کو دو سیشنوں میں تقسیم کیا گیا۔ پہلے سیشن میں، معاون اداروں کے ڈائریکٹرز نے اپنی جدید تکنالوجیوں اور موسمیاتی لچکدار زراعت اور صاف توانائی کے شعبوں میں جاری تحقیق پیش کی۔ ان پیشکشوں نے قومی اور عالمی پائیداری کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی طاقتوں اور اختراعی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔
دوسرے سیشن میں صنعتی پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا جس کی نظامت ڈاکٹر رمیش وی سونٹی، ڈائرکٹر، آئی سی جی ای بی نئی دہلی نے کی۔ پینلسٹ حضرات میں جناب پروین گپتا (بلرام چینی ملس)، جناب اروِند کمار (پرساد سیڈس پرائیویٹ لمیٹڈ)، ڈاکٹر سیتا رام اَن دانا (نزی ویڈو سیڈس)، ڈاکٹر اجے کمار (بایوسیڈس)، ڈاکٹر انوپم آچاریہ (مین کائنڈ ایگرو)، اور جناب شیکھر بشٹ (انسیکٹیسائڈس انڈیا لمیٹڈ) شامل تھے۔ انہوں نے بایو ای3 فریم ورک کے تحت صنعتی – تعلیمی شعبے کو مضبوط بنانے کے موضوع پر بات چیت کی اور تحقیقی اختراعات کی تجربہ گاہ سے منڈی تک منتقلی کو یقینی بنانے پر اپنے نظریات ساجھا کیے۔
تقریب کے شانہ بہ شانہ، شرکت کرنے والے تحقیقی اداروں کی جانب سے تکنیکی اختراعات کی نمائش میں ایگری بایو ٹیک، پائیدار توانائی، جانوروں کی صحت اور کیڑے مار ادویات کی تیاری میں پیش رفت دکھائی گئی۔ نمائش نے صنعت کے متعلقہ فریقوں کو ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیوں اور ہندوستان کی بایو اکانومی کو آگے بڑھانے میں ان کے کردار کا ایک جائزہ فراہم کیا۔
2024 میں مرکزی کابینہ کی جانب سے منظوری دی گئی، بایو ای 3 پالیسی کا مقصد ہندوستان کی حیاتیای معیشت کو اگلے درجے تک پہنچانا ہے۔ یہ 2070 تک خالص صفر کاربن اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ملک کے عزم میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، اور دوسری جانب اختراع، پائیداری، اور جامع ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ، اقتصادی ترقی، اور روزگار پیدا کرنے میں بایوٹکنالوجی کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے، یہ پالیسی قومی ترقی کے لیے تبدیلی کے نقطہ نظر کی نمائندگی کرتی ہے۔



**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5720
(Release ID: 2164343)
Visitor Counter : 2