نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کی صدارت میں مائی بھارت ہیڈکوارٹر پر اعلیٰ سطحی میٹنگ
سیلاب سے متاثرہ پنجاب اور ہماچل پردیش میں راحت رسانی کی کارروائیوں کے لیے ایک ہزار سے زائد ’’مائی بھارت آپدا متر‘‘ متحرک کیے جائیں گے
قومی تعمیر میں نوجوانوں کو وسیع پیمانے پر متحرک کر نے میں مائی بھارت کا اہم کردار: ڈاکٹر مانڈویا
Posted On:
05 SEP 2025 5:45PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل کود اور محنت و روزگار، ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج نئی دہلی میں مائی بھارت ہیڈکوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ایک ہزار سے زائد این ڈی ایم اے سے تربیت یافتہ مائی بھارت آپدا متر کو پنجاب اور ہماچل پردیش کی سیلاب زدہ ریاستوں میں راحت اور بچاؤ کی سرگرمیوں میں فعال طور پر شامل کیا جائے گا۔
ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ یہ نوجوان رضاکار مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ رسد اور بنیادی سہولیات ان دور دراز دیہاتوں تک پہنچ سکیں جو قدرتی آفت کی وجہ سے تقریباً ناقابلِ رسائی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان نوجوانوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی یہ امداد اس بات کی گواہی ہے کہ مائی بھارت نے قومی تعمیر کے لیے نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر شمولیت کو ممکن بنایا ہے۔
مرکزی وزیر نے مزید ہدایت دی کہ مائی بھارت کے رضاکار، ضلعی یوتھ افسران کے ساتھ مل کر، ضلع مجسٹریٹوں کے قریبی تعاون سے متاثرہ برادریوں کو بروقت اور مؤثر امداد فراہم کریں۔
ایم وائے بھارت کے بارے میں:
2023 میں شروع کیا گیا میرا یووا بھارت (مائی بھارت) ایک ملک گیر نیا ’’فِجٹل‘‘ پلیٹ فارم ہے جو نوجوانوں کو رضاکارانہ خدمات، عملی تعلیم اور قیادت کے مواقع کے ذریعے جوڑنے، متحرک کرنے اور بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اب تک 1.7 کروڑ سے زائد نوجوان اس پلیٹ فارم پر رجسٹر ہوچکے ہیں اور سڑکوں کی حفاظت، ووٹر بیداری، ماحولیاتی پائیداری نیز قومی تعمیر کے دیگر کلیدی شعبوں کی مہمات میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔
*****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 5718
(Release ID: 2164266)
Visitor Counter : 2