وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سنگاپور میں بھارت -سنگاپور دفاعی عاملہ گروپ کی 16ویں میٹنگ منعقد ہوئی

Posted On: 05 SEP 2025 1:14PM by PIB Delhi

بھارت اور سنگاپور کے درمیان 16ویں دفاعی عاملہ گروپ کی میٹنگ 04 ستمبر 2025 کو سنگاپور میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت، وزارت دفاع میں بھارت کے جوائنٹ سیکریٹری (انٹرنیشنل کوآپریشن) شری امیتابھ پرساد اور وزارت دفاع، سنگاپور کے پالیسی آفس کے ڈائریکٹر کرنل ڈیکسن یاپ نے کی۔

اجلاس میں گزشتہ وزرائے دفاع مکالمہ میں لیے گئے فیصلوں اور مختلف دو طرفہ دفاعی تعاون اقدامات پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ یہ ملاقات دفاعی نقطۂ نظر کے تبادلے اور کثیر الجہتی دو طرفہ دفاعی تعلقات سمیت علاقائی سلامتی کے ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک بہترین موقع ثابت ہوئی۔

ان مذاکرات کی رہنمائی بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور سنگاپور کے وزیر اعظم مسٹر لارینس وونگ کی نئی دہلی میں ملاقات کے بعد جاری ہونے والے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے روڈ میپ پر جاری مشترکہ اعلامیے کے تحت کی گئی۔

 فریقین نے جاری دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تربیت، صلاحیت سازی، صنعت و ٹیکنالوجی، بحری سلامتی اور کثیرالجہتی تعاون کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے طریقوں کی نشاندہی کی۔ شریک چیئرمینز نے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون اور عالمی مشترکات سے متعلق مسائل پر بھی بات کی۔

چونکہ 2025 بھارت اور سنگاپور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ ہے، اس لیے دونوں شریک چیئرمینز نے دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ یہ اجلاس بھارت کی "ایکٹ ایسٹ پالیسی" کے پس منظر میں نہایت اہمیت رکھتا ہے، جس میں سنگاپور نے معاشی تعاون، ثقافتی تعلقات اور خطے کے ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اجلاس کے موقع پر جوائنٹ سیکریٹری نے ڈپٹی سیکریٹری پالیسی بریگیڈیئر جنرل فریڈرک چو سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران چانگی نیول بیس پر انفارمیشن فیوژن سینٹر اور آسیان ڈیفنس منسٹرز میٹنگ سائبر سکیورٹی و مہارت کے اطلاعاتی مرکز کا بھی دورہ کیا۔

***

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  5714  )


(Release ID: 2164213) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil