کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے انڈیا میڈٹیک ایکسپو 2025 کا افتتاح کیا؛ جی ایس ٹی اصلاحات کو آتم نربھر بھارت اور وکست بھارت 2047 کی جانب ایک سنگِ میل قرار دیا


آئی سی ایم آر تعلیمی اور صنعتی اداروں کے تعاون کے ذریعے بھارت کے میڈٹیک ایکوسسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں: ڈاکٹر راجیو بہل

انڈیا میڈٹیک ایکسپو 2025 میں بھارت کو عالمی میڈٹیک مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر پیش کیاگیا، جس میں 30 سے زائد ممالک نے شرکت کی

آئی سی ایم آر، سی ڈی ایس سی او اور صنعتی رہنماؤں نے بھارت کی عالمی دوا سازی میں قیادت کو مستحکم کرنے کے لیے تعاون اور ضابطہ جاتی اصلاحات پر زور دیا

Posted On: 04 SEP 2025 5:12PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے مرکزی زیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بھارت منڈپم میں انڈیا میڈٹیک ایکسپو 2025  کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ یہ ایونٹ دواسازی کا محکمہ، کیمیاوی اورکھاد کی وزارت نے تجارت و صنعت کی وزارت، طبی آلات کے لئے برآمدات کے فروغ کی کونسل (ای پی سی ایم ڈی)  اور وزارت صحت و خاندانی بہبود کے تحت کام کرنے والی مرکزی ادویات اور معیار کےکنٹرول  کی تنظیم (سی ڈی ایس سی او) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

اپنے خطاب میں، جناب گوئل نے حالیہ جی ایس ٹی اصلاحات کو آتم نربھر بھارت کے وژن کے حصول کی جانب ایک پیش رفت قرار دیا اور 140 کروڑ ہندوستانیوں سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو 2047 تک وکست بھارت بنانے کے عزم کے ساتھ متحد ہوں۔

انہوں نے کہاکہ’’گزشتہ روز کی جی ایس ٹی اصلاحات آتم نربھر بھارت کی جانب ایک اہم قدم ہے،ایک ایسا بھارت جو 140 کروڑ ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود کا خیال رکھتا ہے۔آئیے! سب مل کر بھارت کو 2047 تک وکست بھارت بنانے کا عزم کریں، ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک جہاں ہر فرد کو موقع ملے اور ہر شخص بھارت کی جامع اور پائیدار ترقی کی کہانی کا حصہ بنے۔‘‘

اپنے اہم خطاب میں صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کے تحت صحت کی تحقیق کے محکمہ کے سکریٹری اورانڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجیو بہل نے صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان زیادہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا تاکہ بھارت کو’’فارمیسی آف دی ورلڈ‘‘کے طور پر مستحکم کیا جا سکے۔

ڈاکٹر بہل نے کہاکہ’’انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ، تعلیمی اداروں، ریسرچ لیبارٹریز، چاہے وہ بایو انجینئرنگ ہو، فارماسیوٹیکل ہو یا طبی ادارے ہوں،کے ساتھ تعاون کرنے میں بہت دلچسپی رکھتی ہے۔ آئی سی ایم آر، اپنے میڈٹیک مترا اور پیٹنٹ میترا کے ذریعے، اکیڈمیا اور صنعت کو ایک ساتھ لانے میں اہم کردار ادا کرے گا، اور ہم سب مل کر وکست بھارت میں اپنا تعاون کریں گے۔‘‘

تجارت و صنعت کی وزارت کے نقطۂ نظر پربات کرتے ہوئےایڈیشنل سیکرٹری جناب نیتن کمار یادونے کہا کہ بھارت دنیا بھر کے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ سرگرمی سے مصروف ہے تاکہ محصولات کم کیے جائیں، ضوابط میں ہم آہنگی پیدا کی جائے، اور بھارتی برآمد کنندگان کے لیے نئے مواقع کھولے جائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ’’ہم دنیا کا ہیلتھ کیئر اور ویلنِس ہب بننے کا ہدف رکھتے ہیں اور اپنی طاقتیں نہ صرف فارماسیوٹیکلز میں بلکہ میڈیکل ڈیوائسز، آیوروید، یوگا، نیوٹراسیوٹیکلز اور ہیلتھ کیئر سروسز میں بھی بڑھا رہے ہیں۔‘‘

ریگولیٹری شعبے میں بھارت کے حالیہ اقدامات کو بیان کرتے ہوئے، ڈرگز کنٹرولر جنرل آف انڈیا(ڈی سی جی آئی)کےسی ڈی ایس سی اوڈاکٹر راجیو سنگھ رگھوونشی نے کاروبار میں آسانی اور مضبوط نفاذ کو یقینی بنانے میں حکومت کے عزم پر زور دیا۔

ڈاکٹر رگھوونشی نے کہاکہ’’ہمارا مقصد ضابطہ کاری کو ہلکا اور نفاذ کو مضبوط بنانا ہے۔ ہم نے حالیہ عرصے میں کئی اقدامات کیے ہیں تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ ہم اپنے ضوابط کو ہلکا اور صنعت دوست بنانے کے خواہاں ہیں۔ دنیا نے بھارت کو ہیلتھ کیئر سپلائیز کے لیے ایک طاقتور ملک کے طور پر تسلیم کیا ہے۔‘‘

ایکسپو میں خطاب کرتے ہوئے، ای پی سی ایم ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرجناب پروین کمار متل نے کہا کہ بھارت کے میڈیکل ڈیوائسز سیکٹر کی قیمت تقریباً 15  ارب امریکی ڈالر ہے اور یہ 2030 تک دگنا ہونے کا امکان ہے، جس کی بنیاد 800  سے زائد اسٹارٹ اپس، مضبوط تحقیق و ترقی (آراینڈڈی) اور بڑھتی ہوئی مینوفیکچرنگ بیس ہے۔

انہوں نے کہاکہ’’انڈیا میڈٹیک ایکسپو 2025  اس ترقیاتی کہانی کو دکھانے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرے گا تاکہ بھارت اور دنیا بھر میں ہیلتھ کیئر تک رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔‘‘

تین روزہ انڈیا میڈٹیک ایکسپو 2025، جو  4 تا 6 ستمبر 2025 تک نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بھارت منڈپم میں منعقد ہو رہا ہے، کا تھیم ہے: ’’بھارت: عالمی میڈٹیک مینوفیکچرنگ ہب – درست انجینئرنگ مگر کفایتی‘‘۔ اس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایم ایس ایم ایز)، اسٹارٹ اپس، تحقیقی ادارے، ریاستی نمائشیں، مستقبل کے اختراعی پویلینز اور مرکزی حکومت کے محکموں کے مختلف اخترعات اور اقدامات پیش کیے جا رہے ہیں۔

ایکسپو میں 30 سے زائد ممالک کی نمائندگی کرنے والے 150 سے زائد بین الاقوامی خریدار حصہ لے رہے ہیں، جو عالمی شراکت داروں کے لیے بھارت کے بڑھتے ہوئے میڈٹیک ایکوسسٹم میں شراکت اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

اے آئی ایم ای ڈی ، اے ڈی ایم آئی ، ایم ٹی اے آئی ، اے ایم ٹی زیڈ ، اے ایم سی ایچ اے ایم ، اے پی اے سی ایم ای ڈی ، اے ڈی وی اے ایم ای ڈی ، اے پی ایم ای آئی ، اسوچیم ، سی آئی آئی ، فکی ، انویسٹ انڈیا ، پی ایچ ڈی سی سی آئی ، نیتھیلتھ ، یو ایس آئی بی سی ، اور یو ایس آئی ایس پی ایف سمیت معروف صنعتی ایسوسی ایشن کے مضبوط تعاون سے یہ ایکسپو طبی ٹیکنالوجی کے مستقبل کی تشکیل اور عالمی میڈ ٹیک مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو تقویت دینے کے لیے ایک اجتماعی پلیٹ فارم کے طور پر کام کررہا ہے ۔

image001EBEK 111.jpg

image002YYPA 222.jpg

image003QD79 333.jpg

image004YZV6 444.jpg

******

 

ش ح ۔ ع ح ۔ م ا

Urdu No-5665


(Release ID: 2163790) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali