کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی پی آئی آئی ٹی نے بھارت کے ہیلتھ کیئر انوویشن ایکو سسٹم کو مضبوط بنانےکےلئے فائزر لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے
شراکت داری کا مقصد حفظان صحت اختراعات کے لیب سے مارکیٹ تک کے سفر کو تیز کرنا ہے
Posted On:
04 SEP 2025 3:07PM by PIB Delhi
بھارت کے ہیلتھ کیئر انوویشن ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کی اہم کوشش کے طور پر، صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) ، وزارتِ تجارت و صنعت نے فائزر لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے(ایم او یو) پر دستخط کیے۔
یہ اشتراک اسٹارٹ اپس کو مالی اور غیر مالی مدد فراہم کر کے جدید حفظان صحت پروڈکٹس کے لیب سے مارکیٹ تک کے سفر کو تیز کرنے کا مقصد رکھتا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت، فائزرانڈوویشن پروگرام، ڈی پی آئی آئی ٹی سے تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس کو ہر ایک کے لیے 60 لاکھ روپے تک کے گرانٹس فراہم کرے گا، ساتھ ہی سوشل الفا کے ذریعے فراہم کیے جانے والے 18 ماہ کے خصوصی انکیوبیشن پروگرام کا حصہ بھی تیارکیا جائے گا۔ یہ پروگرام طبی توثیق، انضباطی منظوری اور بازارتک جانے کی حکمت عملی جیسے شعبوں کے لیے مخصوص راستے فراہم کرے گا۔ اسٹارٹ اپس کو ماہر رہنمائی، بنیادی ڈھانچہ اور عالمی نیٹ ورکس تک رسائی حاصل ہوگی اور فائزر کی تحقیق و ترقی کے سہولتی مرکز چنئی میں ہونے والے تجربات کے ذریعے جدید صنعت کی بصیرت کے ساتھ اپنی اختراعات کو مضبوط بنانے کا موقع ملے گا۔
اس پہل کا فائدہ 14 جدید میڈ ٹیک اسٹارٹ اپس کو ہوگا جومرض کی جانچ، تشخیص، صحت کی نگرانی، اور علاج کی سہولیات میں اختراعات کر رہی ہیں، خاص طور پر غیر متعدی امراض، آنکولوجی، دماغی صحت، ماں اور بچے کی صحت اور ،ٹیکہ کاری پر خصوصی توجہ مرکوزکی جائے گی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری، جناب سنجیو نے کہا کہ بھارت کو جدید دوا کی دریافت کی جانب بڑھنے کی ضرورت ہے، اور اسٹارٹ اپس اس سفر میں اہم کردار ادا کریں گے۔
فائزر انڈیا کے سینئر ڈائریکٹر عالمی پالیسی اور عوامی امور، جناب شرد گوسوامی نے بھارت میں اسٹارٹ اپس کو مریضوں پر مرکوز، مؤثر حفظان صحت حل تیار کرنے کے لیے فائزر کے عزم کو دہرایا جو ملک کی ضروریات کے مطابق ہوں۔
یہ مفاہمت نامہ ڈی پی آئی آئی ٹی کے انوکھے سرکاری ونجی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے جوسبھی کی شمولیت وا لی ترقی کو آگے بڑھاتی ہیں اور بھارت کو عالمی سطح پر حفظان صحت اختراعات کے لیے ایک مرکز کے طور پر مستحکم کرتی ہیں۔
*****
ش ح-م ع۔ ف ر
UR No-5657
(Release ID: 2163692)
Visitor Counter : 2