شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ممبران پارلیمنٹ کے پرسنل اسٹاف کے لیے ایم پی ایل اے اڈی  اسکیم کے ای-ساکشی پورٹل پر ایک روزہ قومی ورکشاپ 2 ستمبر 2025 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں منعقد ہوئی

Posted On: 03 SEP 2025 6:54PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014L6X.jpg

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے 2 ستمبر 2025 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں ممبران پارلیمنٹ لوکل ایریا ڈیولپمنٹ اسکیم کے ای-ساکشی ویب پورٹل اور موبائل ایپلیکیشن پر ایک روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کو خاص طور پر معزز ممبران پارلیمنٹ کے ذاتی عملے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا تاکہ وہ ای ساکشی ویب پورٹل اور موبائل ایپلیکیشن کی خصوصیات، افعال اور فوائد سے واقف ہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Z2Q0.jpg

ایم پی ایل اے ڈی   سکیم کا ای ساکشی  ویب پورٹل ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جو کہ معزز ممبران پارلیمنٹ کو ایم پی ایل اے ڈی  S پروجیکٹس کی ڈیجیٹل طور پر سفارش کرنے، نگرانی کرنے اور ان کا پتہ لگانے کے قابل بناتا ہے۔ ای ساکشی  پورٹل کے لیے ایک موبائل ایپ بھی پچھلے سال معزز اراکین کے لیے شروع کی گئی تھی۔

اپنے افتتاحی خطاب میں، ایم او ایس پی آئی کے سکریٹری ڈاکٹر سوربھ گرگ نے ایم پی ایل اے ڈی اسکیم کے نفاذ کے لیے ایساکشی پورٹل کے تعارف سے آنے والی مثبت تبدیلیوں کا ذکر کیا۔ بڑھتی ہوئی شفافیت، مکمل طور پر ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے عمل کو مکمل کرنے میں آسانی، شہریوں کے لیے کام کی تجویز دینے کے لیے نئی متعارف کردہ فعالیت نے اسکیم کی تاثیر کو بڑھایا ہے۔ انہوں نے وائبلٹی گیپ فنڈنگ ​​میں ایم پی ایل اے ڈی   اسکیم کی مضبوطی پر بھی زور دیا اور بڑے اثرات کے لیے دیگر مرکزی اسکیموں کے ساتھ ہم آہنگی بڑھانے پر زور دیا۔

محترمہ پوجا سنگھ منڈول، ایڈیشنل سکریٹری، ایم او ایس پی آئی ، نے اپنے خطاب میں ایم او ایس پی آئی  کی جانب سے اسکیم کو زمینی سطح پر مزید موثر بنانے اور معزز اراکین پارلیمنٹ کی سفارشات کے پیچھے ترقیاتی ارادے کو پورا کرنے کے مقصد سے نگرانی بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مقررہ وقت کے اندر منظور شدہ کاموں کو مکمل کرنے کی ضرورت کو باقاعدگی سے یاد دلایا جا رہا ہے۔ تاخیر سے بچنے، فنڈز کے بروقت استعمال کو یقینی بنانے اور ایم پی ایل اے ڈی  S کے تحت بنائے گئے اثاثوں کو جلد از جلد عوامی استعمال کے لیے دستیاب کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔ 1 اپریل 2023 کے بعد تجویز کردہ آف لائن کاموں کو اپ لوڈ کرنے کے لیے ای ساکشی  پورٹل پر متعارف کرائے گئے سابق ایم پی ماڈیول نے تسلسل کو یقینی بنایا ہے اور قابل اجازت مدت کے اندر معزز اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے کی گئی سفارشات کا بھی احترام کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030XRL.jpg

اس تقریب میں ملک بھر سے معزز ممبران پارلیمنٹ کے 800 سے زیادہ ذاتی عملے کی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی، جو ایم پی ایل ڈی  اسکیم سے متعلق کاموں میں ان کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔

تکنیکی سیشن اور ای ساکشی  پورٹل اور موبائل ایپلیکیشن کے لائیو سیشن  کے بعد تفصیلی سوال و جواب اور رد عمل(فیڈ بیک ) کا  سیشن ہوا۔

***

ش ح ۔ ال

UR-5627

 


(Release ID: 2163474) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi