زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت کے مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان کل پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی کریں گے
زراعت کے مرکزی وزیر نے پنجاب کے گورنر اور وزیراعلیٰ سے فون پر سیلاب کی صورتِ حال کے بارے میں گفتگو کی
جناب چوہان نے کہا کہ ‘‘ مرکزی حکومت ، بحران کی اس گھڑی میں پنجاب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور وہ ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ’’
Posted On:
03 SEP 2025 4:09PM by PIB Delhi
زراعت ، کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان کل پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور ریاست میں شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی صورتِ حال کا جائزہ لیں گے۔ وزیر موصوف نے آج پنجاب کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے فون پر اس سلسلے میں تفصیلی گفتگو بھی کی۔
مرکزی وزیر کل صبح امرتسر پہنچیں گے اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں سے بالمشافہ ملاقات کے لیے روانہ ہوں گے۔ کسانوں سے بات چیت کے بعد جناب شیو راج سنگھ چوہان افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ بھی کریں گے، جس میں موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور کسانوں کو مدد فراہم کرنے کے اقدامات طے کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پچھلے پیر کو بھی جناب چوہان نے دلّی میں اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کی صدارت کی تھی، جس میں انہوں نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اس وقت بھی انہوں نے کہا تھا کہ وہ ذاتی طور پر پنجاب آ کر صورتِ حال کا جائزہ لیں گے۔ وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ پنجاب کے کسان بھائیوں اور بہنوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ مرکزی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
..............
( ش ح ۔ م ع ۔ ع ا )
U. No. 5617
(Release ID: 2163367)
Visitor Counter : 2