وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ کے جہاز تمل اور سورت جدہ، سعودی عرب پہنچے

Posted On: 29 AUG 2025 3:00PM by PIB Delhi

آئی این ایس تمل، تلوار کلاس کے اسٹیلتھ فریگیٹس کا آٹھواں جہاز، اور آئی این ایس سورت، ہندوستانی بحریہ کا جدید ترین دیسی ساخت کا گائیڈیڈ میزائل ڈسٹرائر، بالترتیب 27 اور 28 اگست 2025 کو سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچے۔

پورٹ کال کے دوران، عملہ رائل سعودی نیول فورسز (آر ایس این ایف) اور بارڈر گارڈز کے ساتھ اسپورٹس فکسچر، بحری سہولیات سے واقفیت اور ہند-سعودی عرب تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کے ذریعے رابطہ قائم کرے گا۔ ہندوستان،آر ایس این ایف کے سینئر معززین، بارڈر گارڈز، سفارت کاروں، وہاں آباد بھارتی برادری کے ممتاز ارکان اور مقامی حکومتی عہدیداروں کے لیے ثقافتی تبادلے کی میزبانی کرے گا۔

یہ دورہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون اور دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ہندوستان کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ دونوں بحری افواج کو بہترین طرز عمل کا اشتراک کرنے اور مزید رابطوں کے مواقع  تلاش کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح – ا ع خ-ع ن)

U. No. 5596


(Release ID: 2163237) Visitor Counter : 4