کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کیمیاوی برآمد کنندگان کے لیے راحت: حکومت نے ایڈوانس اتھارائزیشن کے تحت ڈی سی پی سی کی جانب سے نوٹیفائی شدہ کیو سی او مصنوعات کے لیے برآمدی ذمہ داری کی مدت موجودہ 6 ماہ سے بڑھا کر 18 ماہ کر دی
Posted On:
02 SEP 2025 12:26PM by PIB Delhi
کیمیاوی صنعت نے ڈیپارٹمنٹ آف کیمیکلز اینڈ پیٹروکیمیکلز (ڈی سی پی سی) کی درخواست پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) کی جانب سے جاری ایک اہم فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جو نوٹیفیکیشن نمبر 28، مورخہ 28.05.2025 کے ذریعے جاری کیا گیا۔ اس فیصلے کے تحت ایڈوانس اتھارائزیشن کے تحت برآمدی ذمہ داری کی مدت اُن مصنوعات کے لیے بڑھا دی گئی ہے جو ڈی سی پی سی کی جانب سے لازمی کوالٹی کنٹرول آرڈرز (کیو سی او ز) کے تحت نوٹیفائی کی گئی ہیں۔ برآمدی ذمہ داری کی مدت اب 6 ماہ سے بڑھا کر 18 ماہ کر دی گئی ہے، جو صنعت کے لیے کافی سہولت اور سہارا فراہم کرتی ہے۔
یہ پہل دیگر وزارتوں، جیسے ٹیکسٹائل کی وزارت کے تحت نوٹیفائی شدہ کیو سی او ز کے لیے کیے گئے اسی طرح کے ایڈجسٹمنٹ کے بعد آیا ہے، جہاں طے وقت کو بھی 18 ماہ تک بڑھا دیا گیا ۔ اس اقدام کے ذریعے بھارت بھر میں کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کے برآمد کنندگان کو اہم حمایت اور لچک فراہم کی گئی ہے۔ یہ قدم تجارتی عمل کو آسان بنانے اور بھارتی مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں مسابقت کو بڑھانے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
ایڈوانس اتھارائزیشن اسکیم کے تحت، درآمد کنندگان برآمدی پیداوار کے لیے ڈیوٹی فری خام مال لاسکتے ہیں اور ان خام مال پر کیو سی او ز کی پابندی نہیں ہوتی، جس سے برآمدی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ ان میں سے ایک بڑی تعداد کیمیکل سیکٹر کو دی گئی ہے، جو اس پالیسی تبدیلی کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔
حکومت ہند کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کے شعبے کو مستحکم بنانے کے لیے مخصوص حکمت عملی کے ذریعے پرعزم ہے اور اس کے اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار کو تسلیم کرتی ہے۔ مالی سال 25-2024میں اس شعبے کی برآمدات کا حجم شاندار 46.4 ارب امریکی ڈالرتک پہنچ گیا، جو ملک کی کل برآمدی قیمت کا 10.6فیصد بنتا ہے، اور اس کے اہم کردار کو مزید تقویت دیتا ہے۔
یہ قدم خام مال کی لاگت سے پیدا ہونے والے مالی دباؤ کو کم کرنے، خام مال کی دستیابی کی ضمانت دینے اور بھارتی کیمیکل مصنوعات کی عالمی سطح پر مسابقتی حالت کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف کیمیکلز اینڈ پیٹروکیمیکلز اور ڈی جی ایف ٹی کے اقدامات بین مستقبل اور حکمت عملی پر مبنی وژن کو ظاہر کرتے ہیں۔
نوٹیفیکیشن دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
********
ش ح۔ع ح۔ت ا
U-5572
(Release ID: 2163032)
Visitor Counter : 4