کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ای پی ایف اے نے ‘‘نویشک دی دی- مرحلہ دو ’’ کا آغاز کیا  ، جو  خواتین کے ذریعے خواتین کی مالی خواندگی کو فروغ  دینے کی خاطر ایک  پہل  ہے


اس پہل کا مقصد دیہی برادریوں کو بااختیار بنانا ہے، جس کے تحت مالی آگاہی کو مضبوط بنایا جائے گا، رسائی کو بڑھایا جائے گا، انٹرایکٹو تربیتی ماڈیولز متعارف کرائے جائیں گے اور اس کے اثر کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے زمینی سطح کی تنظیموں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا

Posted On: 01 SEP 2025 5:52PM by PIB Delhi

انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی ( آئی ای پی ایف اے ) نے، جو وزارت کارپوریٹ امور کے تحت کام کرتی ہے، آج حیدرآباد میں اپنی مالی خواندگی کی اہم پہل ‘‘ نویشک دی دی- مرحلہ   II ’’ کا کامیاب آغاز کیا۔

اس پہل کا مقصد دیہی برادریوں ، خصوصاً خواتین میں مالی آگاہی کو  بڑھاوا دینا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔

اس موقع پر پٹیل گوڑا پنچایت میں ایک مالی آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں محترمہ  انیتا شاہ اکلا، سی ای او ، آئی ای پی ایف اے  اور جناب کرشنا کمار ایل، ریجن ہیڈ، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک ( آئی پی پی بی ) ، تلنگانہ سرکل  بھی موجود رہے ۔

محترمہ انیتا شاہ اکلا نے خواتین اور دیہی گھروں کو اقتصادی معلومات سے لیس کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ وہ اُس پر مبنی  فیصلے کر سکیں، اپنی محنت کی کمائی کو محفوظ رکھ سکیں اور ملک کے مالی نظام میں فعال تعاون کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ نویشک دی دی کمیونٹیز میں معلوماتی خلا کو پُر کرنے اور اعتماد پیدا کرنے کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرتی ہے۔ کیمپ مقامی زبان تیلگو میں منعقد کیا گیا تاکہ شرکاء کو بہتر طور پر سمجھنے میں آسانی ہو۔

image001FHA4.jpg

جناب کرشنا کمار ایل نے دیہی علاقوں اور پنچایووں میں آئی پی پی بی کی وسیع رسائی کے اہم کردار کو اجاگر کیا، جو اقتصادی معلومات اور خدمات کی ہر کسی تک فراہمی کو یقینی بناتی ہے اور شہریوں کی محفوظ اور شفاف مالی حل تک رسائی ممکن بناتی ہے۔

نویشک دی دی-فیز II پروگرام اپنی پہلی فیز کی کامیابی پر مبنی ہے، جس میں رسائی کو بڑھایا گیا ہے، مزید انٹرایکٹو تربیتی ماڈیولز متعارف کرائے گئے ہیں اور زیادہ سے زیادہ اثر کے لیے زمینی سطح کی تنظیموں کے ساتھ تعاون کیا گیا ہے۔ یہ خاص طور پر خواتین کی قیادت میں مالی  طور پربااختیار بنانے ، بچت، سرمایہ کاری کے تظفی، دھوکہ دہی کی روک تھام اور محفوظ لین دین کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

image0025NH1.jpg

آئی ای پی ایف اے  اپنے مشن پر قائم ہے کہ مالی خواندگی اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو فروغ دیا جائے اور یہ اس کے لیے اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے تاکہ ایک زیادہ باخبر اور مالی طور پر مضبوط معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

آئی ای پی ایف اے  کے بارے میں

انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے   ) کو حکومت ہند نے وزارت کارپوریٹ امور  کے تحت قائم کیا  تاکہ سرمایہ کاروں میں معلومات ، آگاہی اور تحفظ کو فروغ دیا جا سکے۔ ملک گیر رسائی کی پہلوں کے ذریعے، آئی ای پی ایف اے   شہریوں کو مسلسل اقتصادی  معلومات  سے بااختیار بناتا ہے اور دھوکہ دہی سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

 

.................. . ............................................. . ......................

( ش ح ۔ ا ع خ  ۔ ع ا )

U. No. 5544


(Release ID: 2162805) Visitor Counter : 2
Read this release in: Telugu , English , Hindi , Assamese