وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی فوجی دستہ بھارت-امریکہ مشترکہ فوجی مشق یُدھ ابھیاس 2025 کے لیے روانہ

Posted On: 01 SEP 2025 5:15PM by PIB Delhi

بھارتی فوجی دستہ ایک سے 14 ستمبر 2025 تک منعقد ہونے والی 21ویں بھارت-امریکہ مشترکہ فوجی مشق ‘یُدھ ابھیاس 2025’ میں شرکت کے لیے فورٹ وین رائٹ، الاسکا، امریکہ روانہ ہو گیا ہے۔

بھارتی دستے میں مدراس رجمنٹ کے ایک بٹالین کے اہلکار شامل ہیں، جو امریکہ کی 11ویں ایئر بورن ڈویژن کے آرکٹک وولوز بریگیڈ کومبیٹ ٹیم کی فرسٹ بٹالین، 5 انفنٹری رجمنٹ‘بوب کیٹس’ کے فوجیوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے۔

دو ہفتوں کے دوران، فوجی مختلف حربی مشقوں کی مشق کریں گے، جن میں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ فوجی مشق، نگرانی کے وسائل اور بغیر پائلٹ والے ہوائی نظام (یو اے ایس) کا استعمال، راک کرافٹ، پہاڑی جنگ، زخمیوں کو نکالنا، لڑائی میں طبی امداد، اور آرٹلری، فضائی اور الیکٹرانک جنگی آلات کا مربوط استعمال شامل ہے۔

اس کے علاوہ، دونوں فوجوں کے ماہرین متعلقہ شعبوں جیسے بغیر پائلٹ ہوائی نظام (یو اے ایس) اور اس کے خلاف آپریشنز، معلوماتی جنگ، رابطہ کاری اور لاجسٹکس پر ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیں گے۔

یہ مشق مشترکہ منصوبہ بندی اور عمل درآمد والے حربی مشقوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی، جس میں لائیوفائر مشقیں اور اونچی جگہوں پر جنگی مشقیں شامل ہیں، اور اس کا مقصد اقوام متحدہ کی قیام امن کی کارروائیوں کے لیے صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور کثیرشعبہ چیلنج کے لیے تیاری کو مضبوط کرنا ہے۔

IMG_0285BDNM.jpg

*******

ش ح۔  ع و۔ا ش ق

U.NO. 5539


(Release ID: 2162756) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Marathi