وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بیس ریپیئر ڈپو، بانی کیمپ میں کمانڈ کی تبدیلی

Posted On: 01 SEP 2025 3:56PM by PIB Delhi

ایئر کموڈور وینکٹسوران کرشنا کمار نے یکم ستمبر 2025 کو ایئر فورس اسٹیشن بانی کیمپ، نجف گڑھ میں ایئر آفیسر کمانڈنگ کے طور پر کمانڈ سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے یہ ذمہ داری ایئر کموڈور امت اگروال کے بعد سنبھالی ہے۔

ایئر کموڈور کرشنا کمار کو 22  نومبر  1998 میں بھارتی فضائیہ کی (اے ای ایل)  شاخ میں کمیشن دیا گیا تھا اوراس دوران ان کا کیریئر نمایاں رہا ہے۔ انہوں نے مدراس یونیورسٹی سے ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹر آف سائنس اور ڈیفنس انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی (ڈی آئی اے ٹی)، پونے سے ایم۔ٹیک کی ڈگری حاصل کی ہے۔

اپنی شاندار خدمات کے دوران، انہوں نے بھارتی فضائیہ میں متعدد اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ ان کے پیشہ ورانہ سفر میں بھارتی ملٹری ٹریننگ ٹیم (ایئر فورس) کے حصے کے طور پر تاجکستان میں ڈپوٹیشن اور اٹلی میں ایک سروس کورس شامل ہیں۔ ان کی غیر معمولی لگن اور شاندار خدمات کے لیے انہیں ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف اور چیف آف ایئر اسٹاف دونوں کی جانب سے ان کی کافی ستائش کی گئی ہے۔

دل سے ایک حقیقی کھلاڑی اور پیشے سے انجینئرہیں، ایئر کموڈور کرشنا کمار وسیع تجربات اورشاندار قائدانہ صلاحیت کے ساتھ اس عہدے پر فائز ہیں۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ محترمہ  پُشکلا، ایئر فورس فیملیز ویلفیئر ایسوسی ایشن (مقامی) کی صدر کے طور پر چارج سنبھالی ہیں اور یہ ذمہ داری انہیں محترمہ سیما اگروال سے ملی ہے۔

Photo6EAJ 22.jpg

************

 

ش ح ۔ م م ع ۔ م ا

Urdu No-5534

 


(Release ID: 2162712) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Tamil