ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے کیو ایم ریسورس لیب نے غازی آباد میں پائیدار سڑک ڈیزائن اور دھول کنٹرول طریقۂ کار پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ اور آئی ای سی سرگرمی کا کامیاب انعقاد کیا


قومی دارالحکومت کے خطے کے نو منتخب شہروں میں منعقد کی جانے والی ورکشاپس کے سلسلے کی یہ پہلی ورکشاپ تھی

Posted On: 30 AUG 2025 7:34PM by PIB Delhi

قومی دارالحکومت خطے (این سی آر) میں فضائی آلودگی میں کمی کے اقدامات سے متعلق معلومات فراہم کرنے،  بیداری پیدا کرنے اور مؤثر ابلاغ کے مقصد کے تحت، ہوا کے معیار کے بندو بست سے متعلق کمیشن (سی اے کیو ایم) نے، راہگیری فاؤنڈیشن کے اشتراک اور اتر پردیش آلودگی کنٹرول بورڈ (یو پی پی سی بی) کی معاونت سے قائم اپنے ریسورس لیب کے ذریعے، آج غازی آباد میں اپنی دو روزہ ورکشاپ اور آئی ای سی سرگرمی کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔

image001X3QA.jpg

یہ دو روزہ پروگرام نو منتخب این سی آر شہروں دہلی، گڑگاؤں، فرید آباد، سونی پت، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد، بھیواڑی اور نیم رانہ میں پائیدار سڑک ڈیزائن اور دھول کنٹرول طریقۂ کار کو اپنانے اور سی اے کیو ایم کے تیار کردہ معیاری فریم ورک کے نفاذ کو سہل بنانے کے مقصد سے منعقد کی جانے والی ورکشاپس کی سیریز میں پہلا  پروگرام تھا۔

ورکشاپ کے پہلے دن کا انعقاد ہندی بھون، غازی آباد میں کیا گیا، جس میں ڈاکٹر ایس۔ڈی۔ اٹری، ممبر-ٹیکنیکل، سی اے کیو ایم نے شرکت کی۔ انہوں نے ریسورس لیب کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ اور آئی ای سی سرگرمی ایک عملی اپیل ہے جو انجینئروں اور افسران کو ایسے علم اورعوامل فراہم کرتی ہے جن کے ذریعے وہ قابلِ عمل حل نافذ کر سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی اے کیو ایم بطور ایک قانونی ادارہ این سی آر میں مختلف ایجنسیوں کے ساتھ مل کر خصوصی طور پر نو منتخب شہروں میں دھول سے پاک سڑکوں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، تاکہ خطے میں فضائی آلودگی کی سطح کو کم کیا جا سکے اور شہری مقامات کو سب کے لیے زیادہ کھلا، جامع اور صحت بخش بنایا جا سکے۔

image002WHWZ.jpg

 اس ایک روزہ ورکشاپ میں سرکاری افسران، نفاذی ایجنسیوں، انجینئروں اور دیگر متعلقہ فریقین کو یکجا ہونے کا موقع  فراہم ہوا، جنہوں نے تکنیکی اجلاس، مسائل کی نشاندہی اور عملی مشقوں میں حصہ لیا۔ مزیدیہ کہ  متعلقہ فریقین کو تبادلہ خیال کی اجلاس اور جائے مقامات پر مبنی مشقوں کے ذریعے پائیدار سڑک ڈیزائن، دھول پر قابو پانے کے اقدامات اور تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس ( ڈی پی آر) تیار کرنے کی تربیت دی گئی، تاکہ سی اے کیو ایم فریم ورک کے مطابق سڑکوں کے پائیدار ڈیزائن اور دوبارہ تعمیر کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے، جس کے نتیجے میں صاف، محفوظ اور پیدل چلنے کے لائق  بہترسڑکیں اور خطے میں بہتر ہوا میسر ہو سکے۔

ورکشاپ کے دوسرے دن کندریہ ودیالیہ روڈ، کملہ نہرو نگر، غازی آباد میں پرجوش آئی ای سی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایک کھلی سڑک کو فضائی معیار کی آگاہی کے زون میں تبدیل کر دیا گیا۔ سرگرمیوں میں سانس سے متعلق ورزشیں، ‘‘پیڈل فار کلین ایئر’’ کے موضوع پر سائیکلنگ، صاف ہوا اور سبز سڑکوں پر نکڑ ناٹک، دھول اور کچرے کی صفائی مہم، مشترکہ آرٹ وال اور انٹریکٹو زونز جیسے اے کیو آئی کارنر، ‘‘اپنے درخت کو جانو’’ مہم اور صحت سے متعلق معلوماتی اسٹالز شامل تھے۔ اس سرگرمی میں اسکول و کالج  کےطلباء اور مقامی کمیونٹی نے بھرپور حصہ لیا، جس نے ثقافت، تفریح اور تعلیم کو یکجا کر کے یہ پیغاموثر طریقے سے دیا کہ صاف اور محفوظ سڑکیں سانس لینے کے قابل شہروں کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔ مزید برآں، بڑی تعداد میں طلباء نے سی اے کیو ایم کی جانب سے تیار کردہ ‘‘وایو مترہ عہد برائے صاف ہوا’’کا حلف لیا اور این سی آر میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے صاف ستھری عملی روش اپنانے کا عزم کیا۔

image003KCKO.jpg

غازی آباد کا یہ پروگرام این سی آر کے باقی شہروں میں آئندہ ہفتوں کے دوران منعقد ہونے والی اسی نوعیت کی ورکشاپس اور سرگرمیوں کے سلسلے کا آغاز ہے۔ یہ کوششیں اس امر پر زور دیتی ہیں کہ سی اے کیو ایم این سی آر کی ریاستی حکومتوں، مقامی حکام اور برادریوں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے خطے میں صاف ہوا کے لیے عملی، سائنسی بنیادوں پر مبنی اور شراکتی حل نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ سی اے کیو ایم کا ریسورس لیب تربیت اور مظاہرے کے مرکز کے طور پر کام کرتا رہے گا اور این سی آر کے شہروں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دھول کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے آئی ای سی سرگرمیوں کے ضمن میں قابلِ عمل اور قابل ذکر بہترین عملی طریقوں کی تیاری اور ترویج کرتا رہے گا۔

****

ش ح۔   ش ب ۔ ش ب ن

U.NO.5518


(Release ID: 2162595) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi